• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'بریڈ پٹ اور عالیہ' کے درمیان تعلقات؟

شائع November 20, 2019 اپ ڈیٹ December 16, 2019
فوٹو/ ٹوئٹر
فوٹو/ ٹوئٹر

معروف ہولی وڈ جوڑے بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کے درمیان طلاق کے بعد سے اداکارہ بریڈ پٹ کا نام کئی خواتین کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔

گزشتہ سال یہ افواہیں عروج پر تھی کہ بریڈپٹ ’روحانی معالج‘ سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور ان کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں بھی نظر آچکے ہیں۔

اور اب ہولی وڈ اداکار کا نام ایک اور خاتون سے جوڑا جارہا ہے اور خبریں ہیں کہ یہ دونوں شادی کرنے کے لیے بھی سنجیدہ ہیں۔

فوٹو/ ٹوئٹر اسکرین شاٹ
فوٹو/ ٹوئٹر اسکرین شاٹ

رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ امریکی اداکارہ و فنکارہ عالیہ شوکت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مصروف ہیں۔

ان دونوں اداکاروں کو متعدد ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ کچھ روز قبل یہ دونوں لاس اینجلس میں ایک پینٹنگ کی نمائش میں بھی اکٹھے شریک ہوئے۔

تاہم ان دونوں اداکاروں نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دونوں کی طلاق کو تین سال گزر چکے ہیں — فوٹو/ ٹوئٹر
دونوں کی طلاق کو تین سال گزر چکے ہیں — فوٹو/ ٹوئٹر

خیال رہے کہ برینجلینا کے نام سے مشہور بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی جوڑی کے درمیان طلاق ہوئے 3 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

دو سال قبل یہ بھی افواہیں تھی کہ بریڈ پٹ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ خصوصی وقت گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

چند ماہ بعد نیری اوکسمین کو ایک اور شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔

عالیہ شوکت کی بات کی جائے تو ان کا شمار امریکا کی مقبول اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہ نیٹ فلکس کے ڈرامے 'اریسٹڈ ڈیولپمنٹ' میں اہم کردار نبھاچکی ہیں۔

وہ اپنے کیریئر میں درجنوں سے زائد فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024