• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

میک اپ مصنوعات بیچنے کے بعد کایلی جینر کی دولت میں اضافہ

شائع November 19, 2019
کایلی جینر کی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر کی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار کایلی جینر نے 4 سال قبل متعارف کرائی گئی اپنی میک مصنوعات کی کمپنی کے نصف سے زیادہ شیئر فروخت کردیے۔

کایلی جینر نے گزشتہ برس کے وسط میں دنیا کی عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

رواں برس کے آغاز تک ان کی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہو چکی تھی۔

22 سالہ کایلی جینر نے 4 سال قبل 2015 میں ’کایلی کاسمیٹکس اور کایلی اسکن‘ نامی میک اپ برانڈز متعارف کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی

کایلی جینر کے میک اپ برانڈ نے انتہائی کم وقت میں مارکیٹ میں اپنا نام بنایا اور اس کی کمپنی کی قدر ایک ارب ڈالر سے زائد کی بن چکی تھی۔

کایلی جینر اپنی والدہ اور بہنوں سے بھی امیر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر اپنی والدہ اور بہنوں سے بھی امیر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

صرف گزشتہ سال ہی کایلی جینر نے اپنی میک اپ مصنوعات سے تقریبا 40 کروڑ ڈالر کمائے تھے۔

تاہم اب انہوں نے اپنی دونوں میک اپ مصنوعات کے نصف سے زیادہ شیئر فروخت کرکے 60 کروڑ ڈالر کی اضافی دولت حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: دنیا کی کم عمر ترین کھرب پتی خاتون کا پرتعیش گھر کیسا ہے؟

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق کایلی جینر کی میک اپ مصنوعات کے شیئرامریکن ملٹی نیشنل میک اپ کمپنی ’کوٹی‘ نے خرید لیے۔

رپورٹ کے مطابق ’کوٹی‘ نے کایلی جینر کی میک اپ کمپنی کے 51 فیصد شیئرز خریدے ہیں اور وہ اس مد میں ماڈل کو 60 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرے گی۔

کایلی جینر کے میک اپ کو دنیا بھر کی خواتین پسند کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر کے میک اپ کو دنیا بھر کی خواتین پسند کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ کایلی جینر نے کمپنی کے 51 فیصد شیئر فروخت کردیے، تاہم اب بھی وہ کمپنی کی بانی اور 49 فیصد شیئرز کی مالک رہیں گی اور ان کی کمائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

کایلی جینر کی میک اپ مصنوعات کو خریدنے والی کمپنی کے مطابق معروف ٹی وی اسٹار کی میک اپ مصنوعات کو ان کے نام سے ہی دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر کی تصویر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر

معاہدے کے مطابق رواں سال کے آخر تک ’کوٹی‘ کایلی جینر کو رقم ادا کرے گی اور ملٹی نیشنل کمپنی ماڈل کی میک اپ مصنوعات کو دنیا بھر میں موجود اپنے اسٹورز میں فروخت کے لیے رکھے گی۔

کایلی جینر کو ایک سال کی بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر کو ایک سال کی بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کایلی جینر کے خصوصی جسمانی خدوخال اور ہونٹوں کے شیپ اور لپس اسٹک کی وجہ سے دنیا بھر کی خواتین کایلی جینر کے انداز و میک اپ کو کاپی کرتی ہیں اور ان جیسا دکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر کے 18 الفاظ سے فیس بک کو 13 کھرب کا فائدہ

دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی ماڈل جیسی نظر آنے کے لیے دنیا بھر کی خواتین ان کی میک اپ مصنوعات بھی خریدتی ہیں جب کہ ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے گئے مشوروں پر بھی عمل کرتی ہیں۔

کایلی جینر کو جہاں دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل ہے، وہیں وہ انسٹاگرام پر بھی سب سے زیادہ فالوؤرز رکھنے والی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں اور ان کے 15 کروڑ سے زائد فالوؤرز ہیں۔

کایلی نے شادی نہیں کی تاہم وہ گزشتہ کئی سال سے گلوکار تریوس اسکارٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام
کایلی نے شادی نہیں کی تاہم وہ گزشتہ کئی سال سے گلوکار تریوس اسکارٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024