• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیس بک میں انسٹاگرام جیسے 'پاپولر فوٹوز' فیچر کی آزمائش

شائع November 17, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جب آپ فیس بک ایپ پر فل اسکرین موڈ پر ایک ویڈیو دیکھتے ہیں اور اسکرول ڈاﺅن کرتے ہیں تو آپ کے سامنے سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے مختلف ویڈیوز کے آپشن دیئے جاتے ہیں اور اب یہی فیچر تصاویر کے لیے بھی متعارف ہونے والا ہے۔

فیس بک میں ایک نئے فیچر پر کام ہورہا ہے جسے پاپولر فوٹوز کا نام دیا گیا ہے اور انسٹاگرام فیڈ سے ملتا جلتا ہے۔

اس وقت اگر آپ فیس بک ایپ پر تصویر پر کلک کرتے ہیں تو فل اسکرین موڈ میں داخل ہوجاتے ہیں جس پر سیاہ پس منظر ہوتا ہے اور جب آپ اسکرول ڈاﺅن یا سوائپ کرتے ہیں، تو واپس چلے جاتے ہیں۔

مگر پاپولر فوٹوز فیچر میں صارفین کے سامنے دوستوں اور دیگر پبلک پوسٹس کی دیگر تصاویر آجاتی ہیں جو بالکل انسٹاگرام فیڈ جیسا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ایک ترجمان نے پاپولر فوٹوز کی اکتوبر میں آزمائش کی تصدیق کی، تاہم مزید تفصیلات یا اس کے مقصد کے بارے میں بتانے سے انکار کیا۔

فیس بک میں پہلے ہی اسٹوریز، میسجنگ، پروفائلز اور واچ ویڈیو ہب جیسے انسٹاگرام فیچرز موجود ہیں مگر اس فیچر کی بدولت یہ مکمل طور پر انسٹاگرام کلون کی شکل اختیار کرلے گی۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

اس فیچر کی بدولت صارفین کو نیوزفیڈ پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور دیگر مواد دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ بس ایک تصویر پر کلک کرکے دیگر تصاویر کو دیکھتے ہوئے وقت گزار سکیں گے۔

اس فیچر میں نیوز فیڈ یا کسی پروفائل پر تصویر پر جب صارفین کی جانب سے کلک کیا جائے گا تو اسکرول کرنے پر پاپولر فوٹوز ٹائٹل سے نیچے جانے پر اضافی تصاویر نظر آئیں گی اور سی مور فوٹوز لیبل مزید تصاویر کو دکھائے گا۔

پاپولر فوٹوز میں کیپشن 65 حروف پر مشتمل ہوگا جبکہ سیاہ پس منظر سنیما جیسا احساس دلائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024