• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملکہ نیدرلینڈز کا 25 نومبر سے تین روزہ دورہ پاکستان

شائع November 17, 2019 اپ ڈیٹ November 25, 2019
نیدرلینڈز کی ملکہ 2016 میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں—فائل/فوٹو:اے ایف پی
نیدرلینڈز کی ملکہ 2016 میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں—فائل/فوٹو:اے ایف پی

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ فنانس فار ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے تین روزہ دورے پر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈز کی ملکہ اپنے دورے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملکہ میکسیما اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے منصوبے 'مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے' کے عشایے میں بھی شرکت کریں گی جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ عوام کو فائدہ ہو اور مالی حوالے سے بہتری آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہِ نیدرلینڈز کی پاکستان میں مصروفیات

بیان میں کہا گیا ہے کہ فنانس فار ڈیولپمنٹ حکومت پاکستان کے اہم ترجیحات میں سے ایک ہے اور حالیہ برسوں میں اس حوالے سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ کی حیثیت سے 2009 سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور اسی کے تحتو وہ سماجی اور معاشی لحاظ سے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے دنیا بھر میں انفرادی طور پر اور کمپنیوں کی رسائی کو فروغ دینے میں مصروف رہتی ہیں۔

نیدرلینڈز کی ملکہ اس سے قبل فروری 2016 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:برطانوی شاہی جوڑے کا 5 روزہ دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

قبل ازیں گزشتہ ماہ برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن وہ معاشی حوالے سے نہیں تھا تاہم دفتر خارجہ کے مطابق نیدرلینڈز کی ملکہ معاشی حوالے سے اقوام متحدہ میں ان کے منصب کے تحت دورہ کریں گی۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اعلامیے میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024