• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ہانگ کانگ: مظاہروں میں شدت، یونیورسٹی 'میدان جنگ' کا منظر پیش کرنے لگی

شائع November 17, 2019

ہانگ کانگ میں 5 ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور پولی ٹيکنک يونيورسٹی گزشتہ درميانی شب شروع ہونے والی شديد جھڑپوں کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

اس دوران مظاہرین سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم، اینٹیں برساتے اور اپنے بچاؤ کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ طلبہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے سے جامعات میں احتجاج کا آغاز کیا گیا تھا تاہم پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں مسلسل 25 ہفتوں سے پر تشدد ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن کا مقصد چین سے آزادی حاصل کرنا اور جمہوریت لانا ہے۔

خیال رہے کہ 1991 میں برطانیہ نے اس شہر کو چین کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے چین نے یہاں 'ایک ملک، دو نظام' فریم ورک کے تحت حکمرانی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیجنگ خطے پر اپنے کنٹرول کو سخت کر رہا ہے جس کی وہ مخالفت کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بیجنگ نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا ہے اور خبر دار کیا ہے کہ وہ مزید سخت سیکیورٹی اقدامات کرے گا۔

پولی ٹیکنیک یونیورسٹی ہانگ کانگ کے باہر جاری احتجاج جھڑپ کی صورت اختیار کرگیا — فوٹو: رائٹرز
پولی ٹیکنیک یونیورسٹی ہانگ کانگ کے باہر جاری احتجاج جھڑپ کی صورت اختیار کرگیا — فوٹو: رائٹرز
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر واٹر کینن سے نیلے رنگ کا لیکوڈ برسایا گیا — فوٹو: رائٹرز
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر واٹر کینن سے نیلے رنگ کا لیکوڈ برسایا گیا — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں چین سے آزادی اور جمہوریت کے لیے مظاہرے جاری ہیں— فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں چین سے آزادی اور جمہوریت کے لیے مظاہرے جاری ہیں— فوٹو: رائٹرز
جھڑپوں کے باعث یونیورسٹی  میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی — فوٹو: رائٹرز
جھڑپوں کے باعث یونیورسٹی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے اپنے بچاؤ کے لیے مکتلف حربے استعمال کیے
— فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے اپنے بچاؤ کے لیے مکتلف حربے استعمال کیے — فوٹو: رائٹرز
آنسو گیس سے بچنے کے لیے مظاہرین نے ماسک اور چھتریوں کا استعمال کیا — فوٹو: رائٹرز
آنسو گیس سے بچنے کے لیے مظاہرین نے ماسک اور چھتریوں کا استعمال کیا — فوٹو: رائٹرز
جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے پولیس پر اینٹیں برسائیں — فوٹو: رائٹرز
جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے پولیس پر اینٹیں برسائیں — فوٹو: رائٹرز
پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی — فوٹو: رائٹرز
پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی — فوٹو: رائٹرز
احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا — فوٹو: رائٹرز
احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں کئی ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جو اب شدت اختیارکرگئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں کئی ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جو اب شدت اختیارکرگئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا 
— فوٹو: رائٹرز
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں مظاہرین زخمی بھی ہوئے — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں مظاہرین زخمی بھی ہوئے — فوٹو: رائٹرز