• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملکی معیشت بہترین ہے، دیکھیں لوگ شادی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر

شائع November 15, 2019
ہر تین سال بعد معیشت میں طلب میں کمی آتی ہے، بھارتی وزیر کا دعویٰ — فائل فوٹو / دی نیوز منٹ
ہر تین سال بعد معیشت میں طلب میں کمی آتی ہے، بھارتی وزیر کا دعویٰ — فائل فوٹو / دی نیوز منٹ

بھارتی حکومت کا سارا دھیان ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے بجائے نفرتیں بڑھانے اور ملک میں ہندوتوا کے فروغ پر ہے اور اب تو حکومتی وزرا معیشت کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دے کر اس رجحان کا عملی ثبوت بھی دے رہے ہیں۔

اس کی تازہ مثال یونین وزیر سُریش انگاڑی کا یہ بیان ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس کا واضح اشارہ یہ ہے کہ ملک کے ایئرپورٹس اور ٹرینیں بھری ہوئی ہیں اور لوگ شادی کر رہے ہیں۔'

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بیلگاؤم سے لوک سبھا کے رکن سریش انگاڑی نے اترپردیش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'معاشی بدحالی کے دعوے کرکے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کا تاثر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ہر تین سال بعد معیشت میں طلب میں کمی آتی ہے، یہ ایک سائیکل ہے جس کے بعد معیشت بہتر بھی ہو جاتی ہے، جبکہ بھارت 5 ٹریلین روپوں کی معیشت بنے گا۔'

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق پانچ سہ ماہی قبل 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کرنے والی بھارت کی معیشت ستمبر میں گرتے گرتے 5 فیصد کی سطح تک جا پہنچی تھی۔

اگست میں بھارتی روپے کی قدر میں 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی جو ایشیا میں کسی بھی کرنسی کی قدر میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024