• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live JUI Azadi March

اسی سال کے باقی ایام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع November 15, 2019

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم نے اس حکومت کی جڑیں کاٹ دی ہیں اور تنا گرانے کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، امید ہے تحریک زیادہ طویل عرصہ نہیں چلے گی اور ہم اسی سال کے باقی ایام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے۔

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے پلان 'بی' کے تحت ملک بھر میں قومی شاہراہیں بند کرنے اور اس سے عوام کو مشکلات کے حوالے سے کہا کہ 'ہم نے شہروں کے اندر احتجاج نہیں کیا تاکہ لوگ اپنے معمولات زندگی برقرار رکھیں لیکن شاہراہوں کی طرف جانے پر ہمیں حکمرانوں نے مجبور کیا ہے، اگر وہ ہماری اسلام آباد میں موجودگی کے دوران ہی استعفیٰ دے دیتے تو شاید اس کی نوبت نہ آتی۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا ہدف صرف شاہراہیں بند کرنا نہیں ہے، ہم اس سے بھی آگے بڑھیں گے اور بڑھتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ ہم اس ناجائز حکومت کا خاتمہ نہ کر دیں، ہمارے پہلے کیے گئے ملین مارچ سے قوم میں بیداری آئی اور پورے ملک سے عوام اسلام آباد میں ہمارے شریک سفر بنے، اب ملک کے عوام سڑکوں پر آئیں گے، مظاہرے ہوں گے، اس سے ملک کی سیاست کو نیا رُخ ملے گا اور اس میں قوت پیدا ہو گی۔'

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024