• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

احمد علی بٹ پاکستان کے پہلے ’فیٹ مین‘ ہیرو

شائع November 13, 2019
فلم کی ہیروئن کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
فلم کی ہیروئن کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نے رواں برس اگست میں دو فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دونوں فلم سازوں نے ’قائد اعظم زندہ آباد‘ اور ’ فیٹ مین‘ نامی فلموں کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ساتھ ہی بتایا گیا تھا کہ ’قائد اعظم زندہ آباد‘ ایک مزاحیہ فلم ہوگی، جس کی کہانی ایک پولیس اہلکار کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

بعد ازاں رواں برس ستمبر میں فلم سازوں نے ’قائد اعظم زندہ آباد‘ کی مرکزی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی فلم میں فہد مصطفیٰ مرکزی ہیرو اور ماہرہ خان ہیروئن کے طور پر دکھائی دیں گی۔

اور اب فلم سازوں نے ’فیٹ مین‘ کے مرکزی ہیرو کا بھی اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نبیل قریشی اور فضا علی میرزا کا 2 فلمیں بنانے کا اعلان

’فیٹ مین‘ میں اداکار احمد علی بٹ پہلی بار مرکزی ہیرو کے طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

دونوں فلم ساز پہلے بھی 4 فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں—فوٹو: فیس بک
دونوں فلم ساز پہلے بھی 4 فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں—فوٹو: فیس بک

احمد علی بٹ نے کچھ دن قبل دونوں فلم سازوں کے ساتھ ’فیٹ مین‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار مرکزی ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گے۔

’فیٹ مین‘ کے حوالے سے احمد علی بٹ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ پہلی بار مرکزی ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ نبیل قریشی اور فضا میرزا کی 5ویں فلم کے بھی مرکزی ہیرو

احمد علی بٹ نے بات کرتے ہوئے فلم کی کہانی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ جہاں فلم میں موٹاپے کے شکار افراد کے مسائل کو سامنے لایا جائے گا، وہیں فلم میں ایک اچھا سماجی پیغام بھی دیا جائے گا۔

دونوں فلم سازوں کی فلم قائد اعظم زندہ آباد میں فہد مصطفیٰ ہیرو بنیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں فلم سازوں کی فلم قائد اعظم زندہ آباد میں فہد مصطفیٰ ہیرو بنیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

احمد علی بٹ کے مطابق فلم کی کہانی والد اور اس کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم کا مرکزی پیغام اضافی وزن والے افراد کے ساتھ لوگوں کے نامناسب اور تلخ رویہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’فیٹ مین‘ کے ذریعے موٹاپے کے شکار افراد کے لیے سماج میں پائے جانے والے برے تاثرات کو انتہائی مزاحیہ اور احسن انداز میں پیش کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار نے مزید بتایا کہ تاحال فلم کی مرکزی اداکارہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہو سکی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ برس کے آغاز میں شروع کی جائے گی اور فلم کو 2020 کے وسط تک ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’فیٹ مین‘ سے قبل احمد علی بٹ فلموں میں معاون اداکار کے طور پر اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024