• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
شائع November 13, 2019 اپ ڈیٹ November 20, 2019
جان لیجنڈ سے قبل بھی ادھیڑ عمر کے مرد حضرات کو یہ اعزاز دیا جا چکا ہے—فوٹو: پیپلز میگزین
جان لیجنڈ سے قبل بھی ادھیڑ عمر کے مرد حضرات کو یہ اعزاز دیا جا چکا ہے—فوٹو: پیپلز میگزین

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ انسان نوجوانی میں زیادہ پرکشش اور خوبصورت ہوتا ہے لیکن امریکا کی شہرہ آفاق میگزین ’پیپلز‘ نے ایک ادھیڑ عمر مرد کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا ہے۔

پیپلز میگزین کی جانب سے ہر سال نومبر میں ریلیز کیے جانے والے شمارے میں کسی ایک شخص کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ سلسلہ گزشتہ 34 سال سے جاری ہے اور اب تک 34 مرد اس فہرست میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

ادریس ایلبا کو 2018 میں 45 سال کی عمر میں پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا—فوٹو: اے پی
ادریس ایلبا کو 2018 میں 45 سال کی عمر میں پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا—فوٹو: اے پی

گزشتہ 34 برس میں دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کرنے والے کئی مرد حضرات کو ادھیڑ عمری میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

اگرچہ بعض اداکاروں کو 30 سال کی عمر سے قبل ہی دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا گیا، تاہم زیادہ تر مرد حضرات ادھیڑ عمری یا کم سے کم 30 سال کے بعد اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

رواں برس ’پیپلز میگزین‘ نے امریکی اداکار، گلوکار و نغمہ نگار جان لیجنڈ کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا ہے۔

جان لیجنڈ کو میگزین نے 40 سال کی عمر میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا۔

جان لیجنڈ کو 40 سال کی عمر میں پرکشش مرد قرار دیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
جان لیجنڈ کو 40 سال کی عمر میں پرکشش مرد قرار دیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

جان لیجنڈ سے قبل ان کے ساتھ کام کرنے والے متعدد اداکاروں و گلوکاروں کو بھی ادھیڑ عمری میں اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرکشش ترین مرد ادریس ایلبا نے خود سے 17 برس چھوٹی اداکارہ سے خفیہ شادی کرلی

جان لیجنڈ نے 2004 میں بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ نصف درجن میوزک ایلبم ریلیز کر چکے ہیں۔

جان لیجنڈ نے بعد ازاں اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اب تک نصف درجن سے زائد فلموں اور 2 درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بلیک شیلٹن کو 2017 میں 41 سال کی عمر میں پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
بلیک شیلٹن کو 2017 میں 41 سال کی عمر میں پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کرنے والے جان لیجنڈ نے 6 سال قبل 2013 میں ماڈل و اداکارہ کریسی ٹیگن سے شادی کی تھی اور ان سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

پیپلز میگزین کی جانب سے جان لیجنڈ کو ادھیڑ عمری میں دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز دیے جانے سے قبل 2018 میں برطانوی اداکار ادریس ایلبا کو میگزین نے 45 برس کی عمر میں دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا تھا۔

ڈیوائن جانسن کو 2016 میں 43 سال کی عمر میں یہ اعزاز دیا گیا تھا—فوٹو: اے پی
ڈیوائن جانسن کو 2016 میں 43 سال کی عمر میں یہ اعزاز دیا گیا تھا—فوٹو: اے پی

ادریس ایلبا سے قبل 2017 میں بلیک شیلٹن کو بھی 41 سال کی عمر میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا۔

اسی طرح سابق ریسلر اور اداکار ڈیوائن جانسن کو بھی میگزین نے 43 سال کی عمر میں 2016 میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ بیکہم دنیا کے سب سے پرکشش مرد قرار

پیپلز میگزین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں مرد حضرات کو پرکشش قرار دیے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ خوبصورتی کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا۔

سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کو 2015 میں 40 سال کی عمر میں پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا—فوٹو: سلیبز ڈاٹ کام
سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کو 2015 میں 40 سال کی عمر میں پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا—فوٹو: سلیبز ڈاٹ کام