• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمن اور منال کا اپنے ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا اعلان

شائع November 12, 2019
دونوں کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ انسٹاگرام
دونوں کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور بہنوں عروہ حسین اور ماورا حسین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بہنوں کی ایک اور نامور جوڑی اداکارائیں ایمن اور منال نے بھی اپنے ملبوسات کا برینڈ متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان نے اپنے برینڈ کو 'اے اور ایم' کا نام دیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سوشل میڈیا کی مدد سے یہ دونوں اپنے ملبوسات کے برینڈ کی تشہیر کو زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں اداکارائیں اس برینڈ کے ذریعے خواتین کے لیے مشرقی طرز کے ساتھ ساتھ مغربی طرز کے ملبوسات بھی پیش کریں گی، جو ان دونوں کے فیشن کی عکاسی کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے برینڈ کا نام اداکارہ عروہ حسین اور ماورا حسین کے ملبوسات کے برینڈ 'یو ایکس ایم' کی بہت حد تک نقل نظر آرہا ہے۔

یاد رہے کہ ماورا اور عروہ نے رواں سال جون میں اپنا برینڈ متعارف کروایا تھا، اس برینڈ کے لیے یہ دونوں مغربی طرز کے ملبوسات تیار کرتی آرہی ہیں جبکہ خود بھی اپنے تیار کردہ ملبوسات میں متعدد مقامات پر نظر آچکی ہیں۔

دونوں بہنوں نے جون میں اپنا برینڈ متعارف کیا تھا
دونوں بہنوں نے جون میں اپنا برینڈ متعارف کیا تھا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024