• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گوگل میپس میں پروفائل مینج کرنا اب موبائل میں ممکن

شائع November 11, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل میپس اس کمپنی کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک ہے جس میں مسلسل نت نئی چیزوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں گوگل میپس میں انکوگنیٹو موڈ کا اضافہ کیا گیا جبکہ اے آر نیوی گیشن سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے اور اب ایک اور بڑی تبدیلی بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق بظاہر تو یہ معمولی اضافہ محسوس ہوتا ہے مگر یہ ایسا پرائیویسی فیچر ہے جو صارفین کو ڈیٹا تحفظ میں مدد دے گا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین موبائل فون میں اپنی پبلک پروفائل کو خود منیج کرسکیں گے، ورنہ اب تک اس کے لیے ڈیسک ٹاپ براﺅزر پر جاکر اس نیوی گیشن ایپ کے لیے پروفائل میں تبدیلیاں کی جاسکتی تھیں۔

نئے پروفائل منیجمنٹ فیچرز کی بدولت صارفین نام، تصویر، بائیو اور دیگر کو بدل سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ فاسٹ ٹریک خصوصی پرائیویسی کنٹرولز بھی اس سیٹنگز میں ہوں گے جس کی بدولت پروفائل میں کنٹری بیوشن کو ہائیڈ کرسکیں گے جبکہ جن برانڈز کو آپ فالو کررہے ہوں گے، ان سے اپنی پروفائل شیئرنگ کو بھی ختم کرسکیں گے۔

یہ فیچر آج سے متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل
فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کو اوپن کرکے بائیں جانب موجود سائیڈ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایک نیا آئیکون 'یور پروفائل' کے نام سے ہوگا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور آئی او ایس کے بارے میں فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

گوگل کو توقع ہے کہ لوگوں کو میپس میں زیادہ پرائیویسی کنٹرول دینے پر وہ مختلف مقامات کی تفصیلات یا ریویوز اور تصاویر اپنے پاس رکھنے کی بجائے ایپ میںشیئر کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024