چھٹی نہ ملنے پر پولیس اہلکار نے گلے پر بلیڈ پھیر لیا
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی سیکیورٹی کے سلسلسے میں تعینات پولیس اہلکار نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں خودکشی کوشش کی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سوات سے تعلق رکھنے والا اہلکار چھٹی لینا چاہتا تھا اس کے لیے اعلیٰ افسران کو چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔
تاہم افسران نے چھٹی کی درخواست پر اہلکار کی سرزنش کی جس پر اہلکار نے دلبرداشتہ ہو کر گلے پر بلیڈ پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار کی اس حرکت پر ڈسٹرک انسپکٹر جنرل آپریشنز نے روایتی نوٹس لے کر ایس پی انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنےکا اہلکار ہیڈکانسٹیبل صدیق خان ہے جس کا علاج اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں جاری ہے۔