• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تاریخ ساز کرتارپور راہداری کے افتتاح کے مناظر

شائع November 9, 2019

پاکستان نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو منعقدہ ایک پروقار تقریب میں راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی سکھ یاتریوں نے گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔

سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور بالی وڈ اداکار سنی دیول سمیت ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے اپنے مذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی زیارت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمینل ون اور امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے چلائی جانے والی شٹل سروس سے گوردوارہ پہنچے، جہاں انہوں نے گوردوارے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

کرتارپور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے باھرتی ہم منصب نریندر سنگھ مودی کو ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا۔

سکھ یاتریوں نے راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب کا ایک خوبصورت منظر— فوٹو: رائٹرز

بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان روانگی سے قبل ان کی دستاویزات کا معائنہ کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئے— فوٹو: اے ایف پی

بالی وڈ اسٹار سنی دیول اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کی فہرست میں شامل تھے— فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب میں جانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب میں مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

وزیر اعظم عمران خان، بالی وڈ اداکار سنی دیول سمیت دیگر افراد کرتار راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود ہیں— فوٹو: رائٹرز

وزیر اعظم نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سکھوں کے روایتی انداز میں سر پر رومال باندھا— فوٹو: اے پی

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی

کرتارپور آئے ایک سکھ یاتری دعا مانگ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

گردوارہ دربار صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی