• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آصف دوسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپیئن بننے میں کامیاب

شائع November 9, 2019
محمد آصف نے فائنل میں پانچ کے مقابلےمیں  آٹھ فریمز سے کامیابی حاصل کی— فوٹو بشکریہ آئی بی ایس ایف
محمد آصف نے فائنل میں پانچ کے مقابلےمیں آٹھ فریمز سے کامیابی حاصل کی— فوٹو بشکریہ آئی بی ایس ایف

پاکستانی کے اسنوکر اسٹار محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے جیفری روڈا کو شکست دے کر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ترکی کے شہر اناطولیہ میں کھیلی گئی آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز اسنوکر چیمپیئن شپ 2019 کے فائنل میں بھی محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

محمد آصف نے فائنل میں فلپائن کے کیوئسٹ جیفری روڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ہرا کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

37سالہ اسنوکر چیمپیئن نے فائنل میں پانچ کے مقابلےمیں آٹھ فریمز سے کامیابی حاصل کی۔

آصف نے دوسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جہاں اس سے قبل 2012 میں بھی وہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

محمد آصف نے چیمپیئن شپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے میں دوسری بار ورلڈ چیمپیئن بنا ہوں اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

آصف نے کہا کہ یہ ایک مشکل ایونٹ تھا جس میں مخالف کیوسٹس نے بھی اچھا مقابلہ کیا اور وہ اپنی یہ کامیابی قوم اور کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024