• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عالمی نمبر ون پاکستان کو لگاتار چوتھی ٹی20 سیریز میں شکست

شائع November 8, 2019 اپ ڈیٹ November 9, 2019

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

کپتان بابر اعظم کے جلد پویلین لوٹنے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات سے دوچار نظر آئی اور افتخا احمد نے 45 رنز کی اننگز کھیل ٹیم کی کچھ لاج رکھ لی۔

امام الحق اور افتخار احمد کے سوا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکا اور پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ مچل اسٹارک اور شان ایبٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کو کسی بھی موقع پر ایک آسان ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش نہ آئی اور آسٹریلیا نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر ہدف حاصل کر کے 10 وکٹ سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

میچ میں فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

شان ایبٹ کو شاندار 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔

سیریز میں 0-2 سے کامیابی کے بعد آسٹریلین ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
سیریز میں 0-2 سے کامیابی کے بعد آسٹریلین ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے باؤلڈ ہونے کا مںظر— فوٹو: اے ایف پی
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے باؤلڈ ہونے کا مںظر— فوٹو: اے ایف پی
مچل اسٹارک نے لگاتار گیندوں پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی
مچل اسٹارک نے لگاتار گیندوں پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی
افتخار احمد نے 45 رنز کی اننگز کھیل پاکستانی ٹیم کی سنچری مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی
افتخار احمد نے 45 رنز کی اننگز کھیل پاکستانی ٹیم کی سنچری مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی
ڈیوڈ وارنر نے 35 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
ڈیوڈ وارنر نے 35 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
مایہ ناز آسٹریلین بلے باز اسٹیون اسمتھ شائقین کے ہمراہ سیلفی لے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
مایہ ناز آسٹریلین بلے باز اسٹیون اسمتھ شائقین کے ہمراہ سیلفی لے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
19سالہ محمد موسیٰ نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں تیز باؤلنگ کی لیکن وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی
19سالہ محمد موسیٰ نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں تیز باؤلنگ کی لیکن وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں فتح کے بعدآسٹریلین کپتان ایرون فنچ پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں فتح کے بعدآسٹریلین کپتان ایرون فنچ پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
چار اوورز میں 14 رنز کے عوض دو وکٹیں لینے والے شان ایبٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
چار اوورز میں 14 رنز کے عوض دو وکٹیں لینے والے شان ایبٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
آخری ٹی20 میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
آخری ٹی20 میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی