• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نوشہرہ میں طیارے کا پراسرار حادثہ

شائع July 24, 2013

مشاق طیارہ ۔ تصویر پشکریہ وکی میڈیا کامنز
مشاق طیارہ ۔ تصویر پشکریہ وکی میڈیا کامنز

پشاور: بدھ کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ایئرکریش کا ایک پراسرار واقعہ رونما ہوا۔

ابتدائی طور پر ڈی پی او نوشہرہ نے کہا تھا کہ معمول کی پرواز پر معمورایک مشاق تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا اور اس کا نصف حصہ دریائے سندھ سے برآمد کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

اس کے بعد پاکستان ایئرفورس ( پی اے ایف) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا ، وسیم خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی اے ایف کو کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور فضائی بیڑے میں طیاروں کی تعداد مکمل ہے۔

واضح رہے کہ یہاں قریب ہی کامرہ ایئربیس واقع ہے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ کریش کی خبر کا تعلق طیارے کے استعمال شدہ فیول ٹینک کے گرنے سے ہوسکتا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک الگ واقعے میں پشاور پولیس نے صوبائی دارلحکومت کی کارخانو مارکیٹ میں چھاپے کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ملزمان کے قبضے سے دو بم اورخودکش جیکٹ برآمد کی ہے۔

پشاور کے حسن گڑھی علاقے میں پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024