• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نوکیا کا ایک فیچر اور 2 اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع November 7, 2019 اپ ڈیٹ November 8, 2019

ایچ ایم ڈی گلوبل نے پاکستان میں نوکیا کے 3 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں، جن میں سے ایک فیچر جبکہ 2 اسمارٹ فونز ہیں۔

نوکیا 7.2 اور 6.2 مڈرینج یا درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز ہیں، تاہم 7.2 اس کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

دیکھنے میں یہ دونوں فونز لگ بھگ ایک جیسے ہیں تاہم فیچرز اور کیمروں کے لحاظ سے نوکیا 7.2 زیادہ بہتر ہے۔

نوکیا 7.2

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا 7.2 میں 6.3 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ اور ایچ ڈی آر 10 سپورٹ موجود ہے۔

اس کے علاوہ اسنیپ ڈریگن 660 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں، اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے ایک 48 میگا پکسل مین کیمرا، دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور تیسرا میگا پکسل ڈیپتھ سنسر۔

سیلفی کے لیے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ عام استعمال میں اسے 2 دن تک آرام سے چلایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے بقول بیک پر کیمرا سیٹ اپ میں کواڈ پکسل اور زئیسسز آپٹکس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور پہلی بار کسی اسمارٹ فون میں ڈی ایس ایل آر کیمرے کی سطح کے پرو bokeh اسٹائل دیا گیا ہے جس کی بدولت صارفین دن کے کسی بھی حصے میں بہترین ویژوول امپیکٹ اور سیگنیچر کو دھندلا کرسکتے ہیں۔

اسی طرح فون میں نائٹ موڈکے ذریعے جدید لو لائٹ امیجنگ کا فیچر دیا گیا ہے۔

نوکیا 6.2

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا 6.2 میں بھی 6.3 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے بیک پر بھی 3 کیمرے دیئے گئے ہیں مگر اس کا مین کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی دونوں کیمرے 7,2 جیسے ہی ہیں، فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون میں آل ویز آن ایچ ڈی آر موجود ہے جو کمپنی کے بقول اسمارٹ فونز کا نیا شعبہ ہے، جس کی خاص بات پیورڈسپلے ٹیکنالوجی ہے جسے خصوصی ویژوول پراسیسر کی طاقت حاصل ہے اور یہ رنگوں کے ایک ارب شیڈز پیدا کر سکتا ہے۔

دونوں فونزمیں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ہوگا مگر جلد اینڈرائیڈ 10 کو اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

نوکیا 110

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا 110 ڈوئل سم سپورٹ رکھنے والے فیچر فون ہے جو ایسے صارفین کے لیے بہتر ہے جو اسمارٹ فونز کو زیادہ پسند نہیں کرتے یا ان کے فیچرز سمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

اس فون میں ایم پی تھری پلیئر، کیو وی جی اے بلٹ ان کیمرا موجود ہے جو ویڈیو بھی بناسکتا ہے، 4 ایم بی اسٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ مختلف گیمز جیسے کلاسیک اسنیک گیم بھی موجود ہے۔ اس میں 800 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 444 گھنٹے یعنی 18 دن سے بھی زیادہ ہے، صبح سے رات تک لگاتار استعمال پر بھی زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ ایک یا 2 دن تک اسے چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

قیمتیں

نوکیا 7.2 چار رنگوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اس کی قیمت 47 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، تاہم دراز ڈاٹ پی کے کی آئندہ ہفتے سیل کے دوران 43 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 6.2 تین رنگوں میں دستیاب ہے اور اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریم دی گئی ہے جبکہ قیمت 35 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، دراز سیل کے دوران لوگ اسے 30 ہزار روپے میں خرید سکیں گے اور اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے DEAL2000K بطور کوڈ استعمال کرنا ہو گا۔

نوکیا 110 کی قیمت 37 سو روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024