• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'نواز شریف، قوم کے پلیٹلیٹس پر مہربانی کریں اور لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں'

شائع November 7, 2019
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی—اسکرین شاٹ
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی—اسکرین شاٹ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے پلیٹلیٹس پر مہربانی کریں اور قوم کے جو پیسے لوٹے تھے وہ واپس کردیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کی آزادی ہے، چاہے وہ کتنی بھی غلط کیوں نہ ہو، ہمیں تیز بارش میں لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے افغانستان میں بچے بھیجے اور اپنے خاندان کے ایک شخص کو بھی وہاں نہیں بھیجا، یہ خود سب بیوروکریٹس ہیں اور پتہ نہیں کیا کیا ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا ڈسچارج کے باوجود سروسز ہسپتال میں رہنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دھرنے میں قیادت گھر میں بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے جبکہ کارکنان بارش میں دھکے کھا رہے ہیں، جس پر بڑا افسوس ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہاں جاکر سہولیات فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام پر عبدالغفور حیدری، جو بارش میں خود اپنے گھر پر ہوتے تھے، نے کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، مجھے حیرانی ہے کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت اپنے کارکنان کو ہی سہولیات دینے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے سے ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد یہ معاملہ ختم ہو تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال ہوں، بچے اسکول جائیں کیونکہ مولانا فضل الرحمٰن کے بچے تو بڑے ہوگئے ہیں وہ پہلے بھی اسکول نہیں جاتے تھے اور اب بھی نہیں جاتے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 'لوگ بڑے حیران ہیں کہ یہ پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں، لوگوں کی صحت خراب ہوتی تو وہ گھروں سے ہسپتال جاتے ہیں لیکن نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ ہسپتال سے گھر آگئے ہیں، اللہ انہیں صحت دے اور ان کے پلیٹلیٹس کو پورا کرے'۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے پلیٹلیٹس کم ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ ہماری ان سے گزارش ہے کہ قوم کے پلیٹلیٹس پر بھی کوئی مہربانی کریں اور گزشتہ 25، 30 برسوں میں اس اشرافیہ نے مل کر قوم کے پلیٹلیٹس کم کیے اور ہمارے وائٹ سیلز مارے گئے اس کا کچھ مداوا کریں اور وہ مداوا یہ ہے کہ قوم کے جو پیسے لوٹے تھے وہ واپس کردیں'۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں، ہم نے پاکستان کے لیے ایک ایسا راستہ چنا ہے جو ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے، پاکستان آگے جائیں گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والے تو کنٹینرز مانگ رہے ہیں کہ ان کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے کنٹینرز فراہم کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Engineer Nov 07, 2019 03:03pm
Majority of his statements are funny but this statement is 100 % truth.
imran Nov 07, 2019 03:29pm
bilkul sahi kaha

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024