• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مومنہ مستحسن، عزیر جسوال کا گانا 'ہمیشہ' ریلیز

شائع November 7, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا جس میں ان کے ہمراہ گلوکار عزیر جسوال نے پرفام کیا ہے۔

'ہمیشہ' نامی اس گانے کی ویڈیو میں بھی مومنہ مستحسن اور عزیر جسوال ایک دوسرے کو پسند کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عزیر اور مومنہ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں لیکن وہاں نظر آنے والے باقی کردار بھی ان ہی کی شکل کے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی مومنہ مستحسن صرف ’آفریں آفریں‘ سے مشہور ہوئیں؟

اس گانے کی موسیقی کو سرمد غفور نے پروڈیوس کیا جبکہ اس کی ہدایات رضا شاہ نے دی ہیں۔

گزشتہ سال مومنہ مستحسن کا ایک اور گانا ریلیز ہوا تھا جس میں انہوں نے بھارتی گلوکار ارجن کننگو نے پرفارم کیا۔

خیال رہے کہ مومنہ مستحسن کو مقبولیت کوک اسٹوڈیو کے گانے ’آفریں آفریں‘ سے ملی۔

وہ بولی وڈ فلم ’ایک ولن‘ کے لیے بھی گانا گا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024