• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لڑکیوں کی بغیر اجازت ویڈیو، یوٹیوب شیف تنازع کی زد میں

شائع November 6, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

یوٹیوب پر تو آج کل ہر ہوئی ویڈیوز بناکر اسٹار بن رہا ہے، کہیں ان ویڈیوز کے ذریعے شہرت ملتی ہے تو کبھی کبھار تنازع کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ نامور شیف مبشر صدیق کے ساتھ ہوا جن کا تعلق سیالکوٹ کے قریب واقع ایک گاؤں سے ہے۔

مزید پڑھیں: کھانے پکانے کے دیہی طریقے بتانے والا پاکستانی اسٹار بن گیا

مبشر صدیق یوٹیوب پر 'ویلج فوڈ سیکرٹس' نامی چینل چلا رہے ہیں اور یہاں گاؤں میں پکوان تیار کرنے کی دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جبکہ لوگوں کو بھی بہت سے پکوان بنانا سکھاتے ہیں۔

اب تک ان کے چینل کو 14 لاکھ 90 ہزار افراد سسکرائب کرچکے ہیں۔

تاہم مبشر صدیق تنازع کا شکار اس وقت ہوئے جب گاؤں میں آنے والے چند لوگوں نے خود کو ان کا مہمان ظاہر کرتے ہوئے اسکول جانے والی لڑکیوں اور ٹیچرز کی بغیر اجازت ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر شیئر کردی۔

حال ہی میں اپنے چینل پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں مبشر صدیق نے بتایا کہ ان لوگوں کی اس حرکت کے باعث گاؤں میں انہیں اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں شیف نے یہ بھی بتایا کہ ان لڑکوں کی اس حرکت کے باعث اب گاؤں میں کیمرا لانے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے جبکہ اگر کوئی بھی کیمرے سے ویڈیو بناتے نظر آیا تو گاؤں والے اسے خود سزا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد معروف شیف فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار گئیں

مبشر صدیق کا اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ ایک خاتون نے بھی گاؤں کی لڑکیوں کی ویڈیوز یوٹیوب پر شیئر کی، جس کے باعث پنچایت میں انہیں ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے ویڈیو بنانے والی خاتون سے بھی درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں۔

مبشر صدیق اپنے روایتی کھانوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں جو گاؤں کے ماحول میں مٹی سے بنے برتنوں اور لکڑی سے جلائی گئی آگ میں روایتی کھانے بناتے ہیں۔

ان کی پہلی ویڈیو 2 سال قبل 3 جنوری 2017 کو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مولی کے پراٹھے بنانے کی ترکیب سکھائی تھی۔

گزشتہ سال ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 34 سالہ مبشر صدیق نے بتایا تھا کہ انہوں نے فٹ بال بنانے والی فیکٹری میں پروڈکشن مینیجر کی نوکری چھوڑ کر یوٹیوب پر لوگوں کو ‘کھانے پکانے کے دیہی طریقے’ بتانے کا کام شروع کیا تھا۔

تین بچوں کے والد اور گھر کے اہم فرد کی حیثیت رکھنے والے مبشر صدیق کے مطابق ان کے آباؤ اجداد بھی کھانے پکانے کے ماہر تھے، جس وجہ سے انہیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ وہ لوگوں کو دیسی طریقوں سے کھانے پکانے کے طریقے بتائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

MA Nov 07, 2019 09:45am
He is good man

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024