• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انگلش حروف تہجی کا وہ حرف جو بیشتر افراد لکھ نہیں سکتے

شائع November 5, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو یقیناً انگریزی حروف تہجی یا ایلفا بیٹ سے واقف ہوں گے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ بچپن سے اب تک ہزاروں یا لاکھوں بار پڑھ یا سن چکے ہوں گے اور دماغ میں بہت گہرائی میں جگہ بھی بناچکے ہوں گے۔

تو اگر کوئی آپ کو بتائے کہ انگریزی حروف تہجی کا ایک حرف ایسا ہے جو آپ درست شناخت کرنے کے قابل نہیں، تو یقین کرنا مشکل ہوگا۔

مگر ہاں، حروف تہجی کا ایک حرف ایسا ہے جو بیشتر افراد درست لکھنے یا شناخت کرنے سے بھی قاصر رہتے ہیں۔

یہ دریافت امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی نے ایک تحقیق کے دوران کی، جس کی ویڈیو (نیچے دیکھ سکتے ہیں) میں آپ اس 'دھوکا' دینے والے حرف کو دیکھ سکتے ہیں۔

درحقیقت یہ حرف G ہے اور محققین نے دریافت کیا ہے کہ لگ بھگ بیشتر افراد اسے تحریر یا پہچان نہیں پاتے۔

یہ حرف عام طور پر 2 طرح لکھا جاتا ہے ایک تو اوپن ٹیل جو اکثر افراد استعمال کرتے ہیں یعنی g، اور ایک لوپ ٹیل جو پرنٹ اور آن لائن فونٹس جیسے ٹائمز نیو رومن اور کیلبری میں نظر آتا ہے، نیچے تصویر میں دیکھیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ اس شکل میں جی کو لوگ پڑھ تو لیتے ہیں مگر بیشتر افراد اسے لکھ نہیں پاتے یا درست طریقے سے شناخت بھی نہیں کرپاتے۔

محققین نے بتایا کہ ہمارا خیال تھا کہ ہم نے4 مختلف شکلوں میں اس حرف کو لکھ کر لوگوں کو دکھایا، جن میں سے 3 درست نہیں تھے، تو 25 میں سے صرف 7 افراد ہی درست g کو شناخت کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ درست طریقے سے جانتے ہی نہیں تھے کہ یہ حرف کیسا نظرآتا ہے حالانکہ اسے پڑھ لیتے ہیں۔

ایک اور تجربے میں 38 میں سے صرف 2 بالغ افراد ہی درست G کو شناخت کرسکے جبکہ صرف ایک ہی اسے لکھ سکا۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے رضاکاروں سے کہا کہ g کی 2 اقسام ہیں کیا آپ انہیں لکھ سکتے ہیں؟، اس پر لوگ ہمارے جانب دیکھتے اور کچھ دیر تک سوچتے رہتے، کیونکہ انہیں کوئی آئیڈیا ہی نہیں تھا۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور کچھ پہچاننے کی کوشش کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

aFTAB ALAM Nov 06, 2019 01:47pm
Ye koi tehkeeq Hain.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024