• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محض 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کیلئے 41 انڈے کھانے والا شخص ہلاک

شائع November 5, 2019
مرجانے والا شخص 41 انڈے کھا چکا تھا—فوٹو: شٹر اسٹاک
مرجانے والا شخص 41 انڈے کھا چکا تھا—فوٹو: شٹر اسٹاک

سیانے سچ ہی کہتے ہیں کہ لالچ جیسی بری بلا اور کوئی نہیں اور یہ محاورہ بھارت کے ایک 42 سالہ شخص پر صحیح ثابت ہوتا ہے جومحض 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جی ہاں، بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک 42 سالہ شخص نے اپنے دوست کے ساتھ لگائی گئی محض 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے اپنی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ سبھاش یادیو نے اپنے دوست کے ساتھ بیک وقت 50 انڈے کھانے کی شرط لگائی تھی اور جیتنے پر دوست سے محض 2 ہزار روپے لینے کا وعدہ لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شرط کے مطابق سبھاش یادیو کو کوئی تاخیر کے بغیر بیک وقت 50 انڈے کھانے تھے اور ان کی جانب سے انڈے کھانے کے عمل کو کئی افراد دیکھ رہے تھے۔

رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محض 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے انڈے کھانے والے شخص نے بیک وقت 41 انڈے کھائے اور جب انہوں نے 42 واں انڈا کھانا شروع کیا تو وہ بے ہوش ہوگئے۔

ان کی جانب سے انڈے کھائے جانے کے واقعے کو دیکھنے والے افراد نے بے ہوش ہوجانے کے بعد انہیں مقامی ہسپتال پہنچایا، جہاں سے انہیں دوسرے بڑے ہسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا، تاہم وہ دوسرے ہسپتال پہنچے سے قبل ہی چل بسے۔

پولیس کے مطابق بڑے ہسپتال کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انڈے کھانے والا شخص ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ شخص حد سے زیادہ غذا کھانے کی وجہ سے ہلاک ہوا۔

پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور مر جانے والے شخص کے اہل خانہ نے اس حوالے سے مزید بات کرنے سے گریز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024