• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ماتحت سے جنسی تعلقات پر میکڈونلڈ کے سی ای او برطرف

شائع November 5, 2019
اسٹیو ایسٹر بروک کا تعلق برطانیہ سے ہے—فوٹو:ڈیلی میل
اسٹیو ایسٹر بروک کا تعلق برطانیہ سے ہے—فوٹو:ڈیلی میل

امریکی ملٹی نیشنل فوڈ چین کمپنی میکڈونلڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) 52 سالہ اسٹیو ایسٹر بروک کو خود سے کم عمر ماتحت خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے اعتراف کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

اسٹیو ایسٹر بروک گزشتہ 4 سال سے میکڈونلڈ کے سی ای او تھے، انہیں 2015 میں چیف ایگزیکٹو افسر بنایا گیا تھا، اس سے قبل وہ 25 سال تک برانچ مینیجر کی خدمات بھی دیتے رہے تھے۔

اسٹیو ایسٹر بروک کے سی ای او بننے کے بعد میکڈونلڈ کی آن لائن کمائی میں دنیا بھر خاص طور پر یورپ و امریکا میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور کمپنی کے شیئرز کی ویلیو میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیو ایسٹر بروک کی سالانہ تنخواہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 2 ارب روپےتھی اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی کم عمر ماتحت خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق میکڈونلڈ کے بورڈ آف گونرز نے اسٹیو ایسٹر بروک کو ماتحت خاتون سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے اعتراف کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا۔

سی ای او نے ماتحت خاتون سے جنسی تعلقات کا اعتراف کیا—فوٹو: اے پی
سی ای او نے ماتحت خاتون سے جنسی تعلقات کا اعتراف کیا—فوٹو: اے پی

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف گورنرز نے اعتراف کیا کہ اگرچہ اسٹیو ایسٹر بروک کی جانب سے ماتحت خاتون کے ساتھ باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے گئے، تاہم ان کے تعلقات کمپنی کے ضوابط کے خلاف تھے۔

کمپنی کے بورڈ آف گورنرز نے سی ای او کو ملازمت سے ہٹانے کا اعلان اس وقت کیا جب کہ چیف ایگزیکٹو افسر نے بورڈ کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ماتحت خاتون سے باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے۔

اسٹیو ایسٹر بروک کے اعتراف کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں سی ای او کی ملازمت سے ہٹانے کی منظوری دے دی، تاہم ان کے خلاف کسی طرح کی دوسری کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اسٹیو ایسٹر کی جانب سے اپنی ای میل میں اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے جنسی تعلقات استوار کیے تھے اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے اس خاتون کے حوالے سے معلومات سامنے لائی گئی۔

اسٹیو ایسٹر کے تین بچے ہیں اور ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

اسٹیو ایسٹر بروک کی سابق اہلیہ اور ان کی تینوں بیٹیاں—فوٹو: ہیوی ڈاٹ کام
اسٹیو ایسٹر بروک کی سابق اہلیہ اور ان کی تینوں بیٹیاں—فوٹو: ہیوی ڈاٹ کام

تبصرے (1) بند ہیں

Zack khan Nov 05, 2019 08:43pm
There are still somethings we can teach western society!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024