شہباز شریف، بلاول بھٹو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) میں شرکت نہیں کریں گے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کمر میں تکلیف اور پارٹی مصروفیات کے باعث اے پی سی میں نہیں آئیں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق اور ڈاکٹر عباداللہ نمائندگی کریں گے۔
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے وہ اس وقت بہاولپور میں موجود ہیں۔
آل پارٹیز کانفرنس کے دوران آزادی مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی پر حتمی مشاورت کی جائے گی جبکہ مسلم لیگ( ن) اپنے پارٹی اجلاس میں طے ہونے والوں فیصلوں سے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کرے گی۔
خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔