• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

برطانیہ: بھارتی نژاد شخص کو ریپ، چوری کے جرم میں 15 سال قید

شائع November 3, 2019
برطانوی عدالت میں دلجیت گریوال پر خاتون کا ریپ اور چوری کرنے کے جرم ثابت ہوا — فوٹو بشکریہ برطانوی پولیس
برطانوی عدالت میں دلجیت گریوال پر خاتون کا ریپ اور چوری کرنے کے جرم ثابت ہوا — فوٹو بشکریہ برطانوی پولیس

جنوب مشرقی انگلینڈ میں چاقو سے ڈرا کر خاتون کا ریپ اور قیمتی اشیا چھیننے کے الزام میں برطانوی عدالت نے بھارتی نژاد شہری کو 15 سال قید کی سزا سنادی۔

برطانوی پولیس کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دلجیت گریوال پر آئل ورتھ کراؤن کورٹ میں ریپ، جنسی تشدد اور چوری کا الزام ثابت ہوا جہاں انہیں 15 سال قید اور رہائی کے بعد مزید 5 سال نگرانی میں گزارنے کا حکم سنایا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 28 سالہ متاثرہ خاتون نے رواں سال اپریل کے مہینے میں ہلنگ ڈن میں دلجیت گریوال سے اپنی رہائش گاہ پر پہلے سے طے شدہ ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں اب تک کا سب سے بڑا ’سیکس اسکینڈل‘ سامنے آگیا

دلجیت گریوال نے خاتون کے گھر پہنچتے ہی چاقو دکھا کر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون پر جسمانی حملہ کرنے کے بعد دلجیت گریوال نے ان کا موبائل چھینا اور ان کو دھمکاتے ہوئے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر خاتون نے فوری طور پر انہیں اپنے پرس سے پیسے نکال کر دیے تاہم اس نے مزید پیسوں کے لیے خاتون کے کمرے کی تلاشی لی اور بعد ازاں عمارت سے بھاگ گیا۔

دلجیت گریوال کے جانے کے بعد خاتون نے اپنے دوست کو فون کر کے واقعے کے بارے میں اطلاع دی جس نے پولیس سے رابطہ کیا۔

افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور دلجیت گریوال کو مذکورہ جگہ کے آس پاس ہی گھومتا ہوا پایا، شناخت کے بعد پولیس ملزم کو گرفتار کرکے مگربی لندن پولیس تھانے لے گئی۔

افسران نے عمارت کے نزدیک تلاشی لے کر جرم میں استعمال شدہ چاقو بھی بر آمد کیا جس کی فرانزک تشخیص میں تصدیق ہوئی۔

دلجیت گریوال پر اپریل کے مہینے میں مقدمات درج کیے گئے تھے، ان پر اگست کے مہینے میں فرد جرم عائد ہوئی اور رواں ہفتے سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: خاتون کے 'گینگ ریپ' کی ویڈیو وائرل، ملزمان کے خلاف مقدمہ

واقعے کی تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی کانسٹیبل مارک پالمر کا کہنا تھا کہ 'عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ متاثرہ خاتون بھی اس سے خوش ہوں گی، میں متاثرہ خاتون کی تحقیقات میں ہماری مدد کرنے اور دلجیت گریوال کی شناخت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ جنسی ہراساں کا نشانہ بننے والی خواتین کا اس فیصلے سے حوصلہ بڑھے گا، وہ آگے بڑھیں گی اور افسران پر بھروسہ کریں گی کہ وہ اس قسم کے جرائم کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے صورتحال کچھ بھی ہو'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024