• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

تمباکو نوشی چہرے کو جوانی میں ہی بڑھاپے کا شکار بنائے، تحقیق

شائع November 1, 2019
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

سانس میں بو سے لے کر انگلیوں پر نشانات تک، تمباکو نوشی صحت کے علاوہ شخصیت پر بھی متعدد منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

اور اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی آپ کے چہرے کو جوانی میں ہی بوڑھا بھی کرسکتی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برسٹل یونیورسٹٰ کی تحقیق میں یوکے بائیو بینک کے 2 گروپس کو دیکھا گیا جس میں ایک گروپ میں شامل ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی جبکہ ڈیڑھ لاکھ کا دوسرا گروپ ایسے لوگوں پر مشتمل تھا جو سابق یا اب بھی سیگریٹ پینے کے عادی تھے۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 18 ہزار عادات کو سرچ کیا اور ان کا موازنہ ان دونوں گروپس کے ساتھ کیا۔

نتائج سے انکشاف ہوا کہ جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں یا کرتے رہے ہیں، ان کے چہرے کی عمر بہت تیزی سے بڑھتی ہے اور وہ قبل از وقت ہی بوڑھا محسوس ہونے لگتا ہے جبکہ اس عادت سے پھیپھڑوں کے افعال خراب ہوتے ہیں اور جلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا طریقہ کار تجویز کیا ہے جو کہ بہت زیادہ تمباکو نوشی کے اثرات کو جاننے میں مدد دیتا ہے، ہزاروں عادات کو دیکھنے کے بعد یہ دریافت کیا گیا کہ یہ عادت کس طرح اثرات مرتب کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھپھڑوں کی صحت جیسے متعدد منفی اثرات تو پہلے ہی تمباکو نوشی کے نتیجے میں جسم پر مرتب ہوتے ہیں اور اب ہم نے بہت زیادہ تمباکو نوشی اور چہرے پر بڑحاپے کے درماین تعلق کو دریافت کیا ہے۔

اس سے قبل 2017 میں امریکا کے مایو کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کی عادت چہرے پر جھریاں بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سیگریٹ میں موجود نکوٹین خون کی شریانوں کو سکیڑتی ہے جس کے باعث جلد میں دوران خون کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسا ہونے پر آکیسجن اور اہم غذائیت جلد کو نہیں پہنچ پاتی جو کہ صحت مند نظر آنے کے لیے ضروری ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سیگریٹ میں موجود متعدد کیمیکلز براہ راست کولیگن اور Elastin نامی پروٹینز کو نقصان پہنچاتے ہیں جو کہ جلد کے اسٹرکچر کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اسی طرح سیگریٹ نوشی کے دوران چہرے کے اعضائ کو بار بار ایک عمل کرنا پڑتا ہے جیسے ہونٹوں کو سکیڑنا وغیرہ، تو ایسا کرنے پر جھریوں کی رفتار کو پر لگ جاتے ہیں۔

محققین نے مشورہ دیا کہ مختلف جان لیوا امراض کے ساتھ ساتھ قبل از وقت بڑھاپے سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کردینا ہی بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024