• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سانحہ تیز گام پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات

شائع November 1, 2019
برطانوی شہزادے اور شہزادی کی جانب سے بھی تعزیت کی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
برطانوی شہزادے اور شہزادی کی جانب سے بھی تعزیت کی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

رحیم یار خان میں تیز گام ایکسپریس حادثے پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’اپنے ملک کی طرف سے، میں پاکستان کے عوام، دوستوں اور بھائیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

کینسنٹن پیلس سے برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن نے بھی سانحہ تیز گام پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ابھی ہم پاکستان کے دورے سے واپسی آئے ہیں اور رحیم یار خان میں تیز گام ٹرین میں پیش آنے والی المناک واقعہ کے بارے میں سن کر غمزدہ ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے ہیں‘۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانیہ کی طرف سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ہماری ہمدردیاں تمام متاثرین، ان کے اہلخانہ اور دوستوں کے لیے ہیں‘۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’رحیم یار خان میں ٹرین کے المناک واقعہ پیش آیا، میں مسافروں کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے گہری تعزیت کرتا ہوں۔

پاکستان میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے سانحہ تیز گام پر گہرے افسوس اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور میں کراچی-راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے پر سفارتخانہ غمزدہ ہے‘۔

علاوہ ازیں انہوں نے غمزدہ اہلخانہ سے دلی تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پاکستان میں برطانیہ کے سابق ہائی کمشنر نے سانحہ تیز گام کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ’میری ہمدردیاں متاثرین، ان کے اہلخانہ اور دوستوں کے لیے ہیں‘۔

واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹرین کو حادثہ صبح 6:15 منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔

مزیدپڑھیں: رحیم یار خان: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہوگئی

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ 'ہم سے غلطی ہوئی، تبلیغی جماعت والوں کو چولہا لے جانے سے نہیں روکا جاتا تھا تاہم آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا'۔

وزیر ریلوے نے تمام شہدا کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پیکج سے بھی متاثرین کو کچھ دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024