• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کیا پی ایس ایل میں 'پُگم پُگائی' کا استعمال ہوگا؟

شائع November 1, 2019 اپ ڈیٹ November 5, 2019
پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

ٹی20 خصوصاً دنیا بھر کی لیگز میں فرنچائز کرکٹ متعارف کرائے جانے کے بعد سے دنیائے کرکٹ میں کئی دلچسپ اور منفرد تبدیلیاں آئی ہیں جیسے پاور پلے، سپر اوور، فری ہٹ وغیرہ۔

اسی طرح انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ تصور کی جانے والی پاکستان سپر لیگ میں بھی ہمیں منفرد اور انوکھے قوانین لاگو ہوتے ہوئے نظر آئے۔

کھیل میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مرتبہ لیگ میں ایک منفرد اور انوکھے قانون کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان بھر کے بچوں میں خصوصاً کافی مقبول ہے۔

کسی بھی لیگ کی طرح پی ایس ایل میں بھی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے عمل میں پہلی بولی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

اب تک لیگ کے قانون کے حساب سے یہ موقع اس ٹیم کو ملتا ہے جو گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہی ہو اور بدقسمتی سے تمام ایڈیشنز میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے ہر مرتبہ یہ موقع لاہور قلندرز کی فرنچائز کو ملا۔

تاہم اس مرتبہ پی ایس ایل حکام قوانین میں ردوبدل کرتے ہوئے کچھ انوکھا کرنے کا سوچ رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں ڈرافٹ کے عمل کے دوران پہلی بولی لگانے والے کا فیصلہ 'پُگم پُگائی' کے ذریعے کیا جائے گا۔

پُگم پُگائی کو کراچی سمیت ملک بھر میں بچے اپنے کھیل کے ساتھ کرکٹ میں بھی ٹاس کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں البتہ اس کا عموماً استعمال اسی نام سے مشہور کھیل میں ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ مقامی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق ڈرافٹ میں بولی لگانے والی پہلی فرنچائز کے ساتھ ساتھ دیگر کی ترتیب کا فیصلہ کرنے کے لیے مقامی سطح پر لاٹری میں استعمال ہونے والے طریقہ کار کو بھی آزمانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکام بلے کی مدد سے بھی کھلاڑیوں کے انتخاب پر غور کر رہے ہیں جہاں یہ طریقہ کار بھی مقامی سطح کی گلی محلوں کی کرکٹ میں بہت عام ہے۔

عین ممکن ہے کہ پُگم پگائی کے ذریعے ڈرافٹنگ کے عمل کا آغاز کیا جائے گا تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ 3نومبر کو جائے گا جب لاہور میں پی ایس ایل2020 کے ابتدائی ڈرافٹ کا عمل منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں بلے سے ٹاس کا قانون متعارف کرایا گیا تھا جسے شائقین کرکٹ نے کافی سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024