• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سام سنگ کا کانسیپٹ فلپ فولڈ ایبل فون سامنے آگیا

شائع October 30, 2019
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے ایک ایسا فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے جو کسی روایتی فلپ فون کی طرح بند ہوسکے گا۔

سام سنگ کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران جنوبی کورین کمپنی نے اس کانسیپٹ فولڈ ایبل فون کی مختصر ویڈیو پیش کی۔

سام سنگ کے فریم ورک آر اینڈ ڈی گروپ کے سربراہ ہیسن جیونگ نے بتایا 'یہ ایک نئی ڈیوائس ہے جس کے بارے میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ نہ صرف جیب میں آسانی سے آسکتی ہے بلکہ فون کے استعمال کے ساتھ شکل بھی بدل سکتی ہے'۔

اس ڈیوائس کے پیچھے یہ تصور ہے کہ سام سنگ کی فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کو زیادہ کامپیکٹ بنایا جائے۔

سام سنگ نے اس ڈیوائس کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ اس کی دستیابی کے بارے میں کوئی بات کی، یہاں تک کہ ہارڈ وئیر کا ذکر بھی نہیں کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ سام سنگ نے گزشتہ سال سے اب تک فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کو کس حد تک بہتر بنایا ہے۔

درحقیقت کمپنی نے اس گمنام فون کو اپنے اینڈرائیڈ کے یوزر انٹرفیس ون یو آئی میں کی جانے والی اپ ڈیٹس پر بات کرنے کے لیے استعمال کیا اور ہیسن جیونگ کا کہنا تھا کہ فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کے قائد ہونے کے باعث ہم صارفین کے تجربے میں بہترین اور تنوع کو سمجھتے ہیں۔

سام سنگ نے رواں سال کے شروع میں یو آئی یوزر انٹرفیس متعارف کرایا تھا اور اب اس کی جانب سے ون یو آئی 2 پر کام کیا جارہا ہے جو کہ پہلے سے زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر میں بلومبرگ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کا اگلا فولڈ ایبل فون کسی فلپ فون کی طرح بند ہوسکے گا اور اب جس کانسیپٹ فون کی جھلک پیش کی گئی ہے وہ اس سے ملتا جلتا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے اس فون کی جھلک اس وقت پیش کی ہے جب موٹرولا کی جانب سے فولڈ ایبل موٹو ریزر کو ممکنہ طور پر 13 نومبر کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا فولڈ ایبل فلپ فون ممکنہ طور پر گلیکسی فولڈ میں آنے والے مسائل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جائے گا اور یہ کمپنی فولڈ ایبل ڈسپلے ٹیکنالوجی کے معاملے میں پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024