• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فوری پاکستان میں 'پی سی آئی ڈی ایس ایس' حاصل کرنے والی پہلی کمپنی

شائع October 29, 2019

کراچی: فوری (Foree) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی کمپنی نے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس) کی جانب سے سرٹیفکیشن حاصل کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ پاکستان میں پی سی آئی ڈی ایس ایس حاصل کرنے والی پہلی کمپنی میں شمار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈز کی سرٹیفکیشن پی سی آئی سیکیورٹی اسٹینڈرز کونسل جاری کرتی ہے جو اکاؤنٹ ڈیٹا کے تحفظ کی غرض سے سیکیورٹی اسٹینڈرز کی تیاری، انہیں بہتر بنانے، محفوظ کرنے، شائع کرنے اور عمل درآمد کے لیے قائم ایک عالمی فورم ہے۔

اس سرٹیفکیشن کے نتیجے میں اب ہر بینک اکاؤنٹ، ویلیٹ، ای-منی اکاؤنٹ اور کارڈ فوری کے انٹرآپریبل پیمنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہو سکے گا۔

فوری کے استعمال کرنے والے کسی بھی شخص، چھوٹے یا بڑے کاروباری ادارے کو، جس کا تعلق نجی یا سرکاری شعبے سے ہو اپنے موجودہ بینک اکاؤنٹس، ویلیٹس، ای-منی اکاؤنٹس اور کارڈز کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

سرٹیفکیشن کے بارے میں فوری کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر مہدی حسین نے کہا کہ 'صارفین اور استعمال کرنے والوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور مطمئن رکھنا فوری کی پہلی ترجیح ہے، ہم نے تمام صارفین کے ڈیٹا اور معلومات کے تحفظ کے لیے جامع وسائل مختص کیے ہیں، ہم نے کمپنی میں ایسا ماحول تخلیق کیا ہے جو ہر موقع پر اعتماد کو یقینی بناتا ہے'۔

مزید پڑھیں: 'فوری' کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیمنٹ سروس کے لیے لائسنس جاری

واضح رہے کہ پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس) سیکیورٹی اسٹینڈرڈز کا ایک سیٹ ہے جسے مالی ٹرانزیکشنل ڈیٹا کی پروسیسنگ، اسٹوریج اور ٹرانسمیشن محفوظ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، پی سی آئی ڈی ایس ایس ڈیٹا انکرپشن ٹیکنالوجیز، نیٹ ورک اور ٹریفک کی مانیٹرنگ کی خدمات اور محفوظ کیے ہوئے ڈیٹا تک صارفین کی رسائی کے حقوق متعین کرتا ہے اور اِن کی پابندی یقینی بناتا ہے۔

اِس کے بڑھتے ہوئے بینچ مارک اور لازمی اسٹینڈرز تمام بینکوں، پروسیسنگ سینٹرز، مالی اداروں اور ادائیگی کا کاروبار کرنیوالے مرچنٹس کے لیے ہے۔

پی سی آئی کوالیفائیڈ سیکیورٹی اسیسرز، رسک ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر آفتاب رضوی نے کہا کہ 'سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کمپلائنس کے تقاضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جار ہا ہے، پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس) سے کمپلائنس کا حصول فوری کے اِس عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنے صارفین کو حساس مالی ٹرانزیکشنل ڈیٹا کی پروسیسنگ ایک محفوظ ماحول میں فراہم کرنا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سرٹیفکیشن کے پورے طریقہ کار کے دوران، فوری کی نوجوان اور متحرک ٹیم نے غیر معمولی جوش و خروش اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا، ہمیں اُن کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی ہے اور ہم اُنہیں پی سی آئی ڈی ایس ایس سے کمپلائنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں'۔

اس پیش رفت کے حوالے سے فوری کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم روپانی نے کہا کہ 'پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ کی سرٹیفکیشن کا حصول خوشحالی کی فراہمی کے لیے ہمارے ویژن کی جانب نئی کوشش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا ادائیگی کی باسہولت، انٹرآپریبل اور قابل اعتماد مالی خدمات کے ذریعے ممکن ہے'۔

فوری موبائل کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا ایک پلیٹ فارم ہے جو اپنے استعمال کرنے والوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ QR کوڈ، موبائل نمبر، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر، ای میل ایڈریس، ٹوئٹر کے ہینڈل، فیس بک یا فوری ایڈریس (ورچوئل پیمنٹ ایڈریس) استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص یا ادارے کو ادائیگی کر سکیں یا وصول کر سکیں۔

کاروباری اداروں کے لیے یہ کم خرچ ڈیجیٹل ادائیگی کا عالمی طریقہ ہے جس کے ذریعے چھوٹے تاجر بھی انتہائی باکفایت انداز میں ڈیجیٹل ادائیگی قبول کر سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی پوائنٹ آف سیلز (POS) مشین خریدنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فوری (Foree) نے اعلان کیا تھا کہ ان کی کمپنی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیمنٹ سروس فراہم کرنے کے لیے لائسنس مل گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024