• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اے ڈی بی کی سندھ میں تعلیمی منصوبے کیلئے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

شائع October 28, 2019
ایشائی ترقیاتی بینک کا فراہم کردہ قرض تعلیم کے منصوبے کیلئے ہوگا —فائل فوٹو: اے ایف پی
ایشائی ترقیاتی بینک کا فراہم کردہ قرض تعلیم کے منصوبے کیلئے ہوگا —فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے صوبہ سندھ میں ثانوی تعلیمی نظام اور انفرااسٹرکچر کے معیار، رسائی اور صنفی ردعمل کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ اے ڈی بی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 28 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جس میں 28 فیصد بچوں کا تعلق سندھ سے ہے۔

سندھ تمام سطح کی تعلیم میں مجموعی اندارج کے تناسب اور داخلوں کی کم شرح کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: اے ڈی بی کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

بیان میں کہا گیا کہ ثانوی تعلیم کی بہتری کا منصوبہ جنوبی سندھ کے 10 اضلاع میں موجود سرکاری اسکولوں کے کمپاؤنڈ میں تقریباً 160 نئے سیکینڈری اسکولز کی تعمیر میں مالی مدد فراہم کرے گا۔

اس منصوبے پر 8 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت آئے گی، جس میں حکومت پاکستان 75 لاکھ ڈالر کا تعاون کرے گی اور یہ منصوبہ 2025 کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کے سماجی تحفظ کے پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے اضافی 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

اس قرض کی منظوری پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا کہ اے ڈی بی کی جانب سے اکتوبر 2013 میں منظور کیے گئے سماجی تحفظ کے ترقیاتی منصوبے کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 8 لاکھ 55 ہزار خواتین کا اندراج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2.7ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

بیان میں مزید کہا تھا گیا کہ مذکورہ منصوبے کے لیے اضافی قرض کے ذریعے رقوم کی نقد منتقلی میں تعاون اور اس کے ساتھ بی آئی ایس پی کے ادارے کو مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات میں مدد جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں 9 اکتوبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حال ہی میں ملک کے کنٹری آپریشنز بزنس 2022-2020 کے منصوبے کے تحت منظور شدہ قرض میں اوسطاً سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ کرے گا جس سے 2015 سے 2018 کے درمیان اس میں 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024