• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع October 28, 2019 اپ ڈیٹ October 29, 2019
کیٹی ہل 2018 میں ایوان زیریں کی رکن منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: اے پی
کیٹی ہل 2018 میں ایوان زیریں کی رکن منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: اے پی

امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن 32 سالہ کیٹی ہل نے ماتحت مرد اور انتخابی مہم کی رکن خاتون سے جنسی تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے بعد کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

کیٹی ہل کی جانب سے 2018 میں انتخابات کے دوران اپنی ہی مہم میں شامل ایک خاتون رکن جب کہ ایوان کے ایک مرد ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزامات کچھ دن قبل ہی سامنے آئے تھے۔

امریکی ویب سائٹ ’ریڈ اسٹیٹ‘ نے ابتدائی طور پر 18 اکتوبر کو کیٹی ہل کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کی خاتون رکن کے ساتھ جنسی تعلقات اور ان کے ساتھ رومانوی انداز میں لی گئی تصاویر شائع کی تھیں۔

کیٹی ہل کے اپنی انتخابی مہم کی رکن خاتون کے ساتھ رومانوی تعلقات کے ساتھ ہی ان کے ایوان نمائندگان کے ایک مرد افسر کے ساتھ بھی جنسی تعلقات کے الزامات لگائے گئے تھے۔

کیٹی ہل کی گزشتہ ہفتے نامناسب تصاویر سامنے آئی تھیں—فوٹو: ریڈ اسٹیٹ
کیٹی ہل کی گزشتہ ہفتے نامناسب تصاویر سامنے آئی تھیں—فوٹو: ریڈ اسٹیٹ

کیٹی ہل پر الزامات سامنے آنے کے بعد امریکا کے ایوان نمائندگان (ایوان زیریں) کی اخلاقی کمیٹی نے کہا تھا کہ وہ 32 سالہ رکن خاتون پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کمیٹی چیئرمین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیٹی ہل کی جانب سے ماتحت ملازم اور اپنی انتخابی رکن کے ساتھ جنسی تعلقات کے حوالے سے الزامات سے آگاہ ہیں اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ خاتون رکن نے ایوان کے اصولوں کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔

کیٹی ہل کم عمر ترین رکن کانگریس میں سے ایک تھیں—فوٹو: اے ایف پی
کیٹی ہل کم عمر ترین رکن کانگریس میں سے ایک تھیں—فوٹو: اے ایف پی

اخلاقی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے دو دن بعد کیٹی ہل نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیٹی ہل نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے ووٹرز کو آگاہ کیا کہ انہوں نے اپنے حلقے، ملک اور ووٹرز کی بہتری کے لیے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

کیٹی ہل نے استعفے کی کاپی بھی ٹوئٹر پر شیئر کی، ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے ٹوٹے دل کے ساتھ رکنیت چھوڑی ہے۔

اپنے استعفے میں انہوں نے اپنی مہم رکن کے ساتھ جنسی تعلقات کو ’نامناسب‘ قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایوان زیریں کے ماتحت ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔

کیٹی ہل نے امریکی ویب سائٹ کی جانب سے اپنی مہم رکن کے ساتھ رومانوی انداز کے ساتھ شائع کی گئی تصاویر پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اس عمل کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

کیٹی ہل پر ایوان زیریں کے ایک مرد ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا الزام بھی ہے—فوٹو: اے ایف پی
کیٹی ہل پر ایوان زیریں کے ایک مرد ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا الزام بھی ہے—فوٹو: اے ایف پی

کیٹی ہل کے مطابق وہ ذاتی تصاویر کی اشاعت کے خلاف ویب سائٹ اور اپنے شوہر کے خلاف کارروائی کریں گی۔

خیال رہے کہ 32 سالہ کیٹی ہل 2018 میں ایوان زیریں کے انتخابات میں کیلیفورنیا سے رکن منتخب ہوئی تھیں۔

کیٹی ہل کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ رکن کانگریس منتخب ہونے سے قبل ایک نجی تنظیم کی سربراہ تھیں۔

رکن کانگریس منتخب ہونے کے بعد وہ ایوان زیریں کی ایک کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں، ان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی اخراجات کی تحقیقات کر رہی تھیں۔

کیٹی ہل خود کو دونوں جنس کے افراد میں دلچسپی رکھنے والا قرار دیتی ہیں—فوٹو: اے پی
کیٹی ہل خود کو دونوں جنس کے افراد میں دلچسپی رکھنے والا قرار دیتی ہیں—فوٹو: اے پی

کیٹی ہل نے رکن کانگریس منتخب ہونے سے قبل ہی شادی کرلی تھی، تاہم وہ مختلف مواقع پر خود کو دونوں جنس میں دلچسپی رکھنے والی شخصیت قرار دیتی رہی ہیں۔

کیٹی ہل پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 میں انتخابی مہم کے دوران اپنی رکن کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے، ایسے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے شوہر پر الزامات لگائے اور ان سے طلاق لینے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی۔

شوہر سے طلاق لینے سے قبل ہی انہوں نے رکنیت سے مستعفی ہوکر اس امید کا اظہار کیا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات کو شفاف تحقیقات کی جائے گی۔

کیٹی ہل نے خاتون سے تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کیا—فوٹو: اے ایف پی
کیٹی ہل نے خاتون سے تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کیا—فوٹو: اے ایف پی