• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بھارت کے خلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ

شائع October 27, 2019

بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضہ کیا اور معصوم شہریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرتے ہوئے ان پر مظالم ڈھائے اور ہزاروں افراد کو قتل کیا جس کے خلاف کشمیریوں نے دنیا بھر میں احتجاج کیا اور یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت، گجرانوالا، گجرات، سرگودھا، سکھر، نواب شاہ، حیدر آباد، مظفرآباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی اور کشمیر کی آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے اور یوم سیاہ منایا۔

پاکستان اور کشمیر کے علاوہ لندن، جرمنی، امریکا سمیت دیگر کئی ممالک جہاں کشمیری اور ان کے حق میں آواز اٹھانے والے افراد وہاں یوم سیاہ منایا گیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے علامتی بھوک ہڑتال کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت نے کشمیریوں کے سارے حقوق سلب کرلیے ہیں، ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ غائب ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیر میں جب تک کرفیو کا خاتمہ اور کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی'۔

یوم سیاہ کے سلسلے میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے حامیوں نے ریلی نکالی—فوٹو:اے پی

سری نگر میں بھی احتجاج کیا گیا اور 27 اکتوبر 1947 کو ہوئے بھارتی قبضے کے خلاف  یوم سیاہ منایا گیا—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کے اراکین نے احتجاج کیا—فوٹو:اے ایف پی

پشاور میں آزادی مارچ میں شامل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی—فوٹو:اے پی

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قتل و غارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی—فوٹو: رائٹرز

مظفر آباد میں مظاہرین نے سیاہ رنگ کے غبارے ہاتھوں میں لیے بھارتی کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو:رائٹرز

لندن سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا—فوٹو:رائٹرز

لندن میں احتجاج میں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا—فوٹو:رائٹرز

لاہور میں نوجوانوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا—فوٹو:اے ایف پی

بھارت کی قید میں موجود حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے علامتی بھوک ہڑتال کیا—فوٹو:اے پی

اسلام آباد میں احتجاجی سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی—فوٹو:اے ایف پی