• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات نے یوٹیوب اسٹار سے 'شادی' کرلی

شائع October 25, 2019
ان دونوں نے یہ شادی گلوکار ابرارالحق کے ایک گانے کی ویڈیو کے لیے کی — فوٹو/ انسٹاگرام
ان دونوں نے یہ شادی گلوکار ابرارالحق کے ایک گانے کی ویڈیو کے لیے کی — فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اعلان کردیا کہ مہوش حیات اور انہوں نے شادی کرلی ہے۔

اس تصویر میں دونوں عروسی جوڑوں میں ایک گاڑی پر موجود تھے جس پر 'جسٹ میریڈ' کا بورڈ لگا ہوا تھا۔

جہاں شاہ ویر نے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا وہیں مہوش حیات سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں نہایت خوبصورت انداز میں نظر آرہی تھیں۔

تاہم اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں کہ ان دونوں نے واقعی شادی کرلی ہے تو ایسا کچھ نہیں۔

یہ دونوں گلوکار ابرارالحق کے ایک گانے 'چمکیلی' کی ویڈیو کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، جو جلد ریلیز کردی جائے گی۔

شاہ ویر جعفری نے مہوش حیات کے ساتھ ساتھ ابرارالحق کے ہمراہ بھی ایک تصویر شیئر کی۔

جبکہ مہوش حیات کی ساتھ تصویر شیئر کرکے انہوں نے لکھا کہ 'آپ سے شادی کرکے اچھا لگا مہوش، امید ہے ہم جلد پھر ملیں گے'۔

دوسری جانب ابرار الحق نے خود اب تک اس گانے کے حوالے سے میڈیا پر کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ 36 سالہ اداکارہ مہوش حیات کی ذاتی زندگی اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں میں رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: 'فہد مصطفیٰ سے شادی اور ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بناؤں گی'

ان کا نام کئی اداکاروں کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، البتہ گزشتہ سال اداکارہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ سنگل ہے اور فی الحال کسی کی بھی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو مہوش حیات کی آخری فلم 'چھلاوا' رواں سال ریلیز ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے اداکارہ نے کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024