• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کاروبار میں آسانیوں سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان کی 28 درجہ بہتری

شائع October 24, 2019
کاروبار شروع کرنے میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو کر 72 ہوگئی، رپورٹ — فائل فوٹو / رائٹرز
کاروبار شروع کرنے میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو کر 72 ہوگئی، رپورٹ — فائل فوٹو / رائٹرز

پاکستان نے کاروبار میں آسانیوں کے متعلق درجہ بندی میں 28 درجے بہتری حاصل کر لی۔

عالمی بینک کی 'ڈوئنگ بزنس 2020' رپورٹ کے مطابق کاروبار میں آسانیوں سے متعلق پاکستان کی درجہ بندی 136 سے بہتر ہو کر 108 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کاروبار شروع کرنے میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو کر 72 ہوگئی جبکہ تعمیرات لیے اجازت حاصل کرنے کے معاملات میں پاکستان کی رینکنگ 112 ہے۔

اسی طرح بجلی حاصل کرنے میں پاکستان کی درجہ بندی 123 اور جائیداد کی رجسٹریشن میں 151ویں رینکنگ ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرضوں کے حصول میں پاکستان کی رینکنگ 119 ہے جبکہ چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ میں پاکستان کی رینکنگ 28 ہے۔

مزید پڑھیں: کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے 20 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل

ٹیکس ادائیگیوں میں پاکستان کی رینکنگ 161، سرحد پار تجارت میں 111 اور ٹھیکوں پر عمل درآمد میں پاکستان کی رینکنگ 156 ہے۔

طویل مسافت ابھی باقی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی بینک کی رپورٹ میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں تاریخ کی سب سے زیادہ بہتری پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے منشور کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کی کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے 50 درجے تنزلی ہوئی تھی، اب ہم 28 درجے بہتری کے ساتھ 136 سے 108ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ طویل مسافت ابھی باقی ہے اور 2020 تک پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کاروبار میں آسانی کیلئے اصلاحات کی منصوبہ بندی مکمل‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی بینک نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 20 بڑے ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

فہرست میں ترقی یافتہ ممالک کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ ترقی پذیر ممالک میں سے ان ممالک کو فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

اس فہرست میں مجموعی طور پر 20 ممالک کو شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان 14ویں نمبر پر ہے۔

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان امیر ترین ممالک میں شمار ہونے والے سعودی عرب اور قطر سے آگے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024