• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کم کارڈیشین کی 39ویں سالگرہ پر شوہر نے دیا سب سے ’قیمتی‘ تحفہ

شائع October 25, 2019
دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی — فوٹو/ اے ایف پی
دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی — فوٹو/ اے ایف پی

امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن کم کارڈیشین ویسٹ نے اپنی 39ویں سالگرہ کا جشن نہایت شاندار انداز میں منایا، جبکہ انہیں چاہنے والوں کی جانب سے قیمتی تحفے بھی ملے۔

البتہ اس موقع پر اداکارہ کو ایک تحفہ ایسا ملا جو ان کے لیے سب سے خاص تھا، جو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے شوہر امریکی ریپر کینیا ویسٹ نے دیا۔

کم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ انہیں اس سالگرہ پر بہت سے بہترین تحفے ملے، البتہ انہیں سب سے زیادہ پسند کینیا کا تحفہ لگا۔

اداکارہ کے مطابق ’کینیا نے سالگرہ پر 10 لاکھ ڈالر کی رقم میری، ہمارے بچوں اور اپنی جانب سے ان فلاحی اداروں کو عطیہ کی جنہیں میں سپورٹ کرتی ہوں، ان کے اس تحفے سے میں بےحد خوش ہوں۔‘

انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ عطیہ کی گئی رقم کا سرٹیفیکیٹ بھی شیئر کیا۔

انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ان فلاحی اداروں نے کم کارڈیشین اور ان کے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا، جبکہ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

کم کے مطابق انہیں سالگرہ کے موقع پر اور بہت سے قیمتی تحفے ملے، جن میں سے ایک شاندار بیگ تھا اور وہ بھی ان کے شوہر نے ہی دیا۔

خیال رہے کہ کم کارڈیشین ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو کم کارڈیشین نے سال 2000 میں 19 سال کی عمر میں میوزک پروڈیوسر ڈومن تھومس کے ساتھ شادی کی تھی، تاہم 2003 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔

بعدازاں 2011 میں اداکارہ نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کرس ہمپرائز سے شادی کی لیکن 2 سال بعد ان کی یہ شادی بھی ختم ہوگئی۔

2012 میں کم کی ملاقات اپنے شوہر کینیا ویسٹ سے ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، ان دونوں نے 2014 میں شادی کرلی تھی۔

ان دونوں کے 4 بچے ہیں جن میں سے دو بچوں کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024