• KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
  • KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am

مریم نواز علی الصبح ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

شائع October 24, 2019
مریم نواز سروسز ہسپتال میں اپنے والد نواز شریف سے ملنے گئیں تھیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز سروسز ہسپتال میں اپنے والد نواز شریف سے ملنے گئیں تھیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو علی الصبح ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے پر شدید مذمت کی اور دعویٰ کیا کہ 'مریم نواز کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی لیکن پھر بھی انہیں جیل منتقل کردیا گیا'۔

واضح رہے کہ مریم نواز سروسز ہسپتال میں اپنے والد نواز شریف سے ملنے گئی تھیں اور ملاقات کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

مزیدپڑھیں: نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی بھی طبیعت ناساز

مریم نواز کو نواز شریف کے برابر والے کمرے وی وی آئی پی ٹو میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے برخلاف مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی صبح 5 بجے جیل واپسی تشویش ناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جس وقت مریم نواز کو جیل منتقل کیا جارہا تھا تب ان کی طبیعت خراب تھی اور بلڈپریشر ہائی اور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے نواز شریف کے خون کی ٹیسٹ رپورٹس غیرتسلی بخش قرار دے دیں

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے طبی ٹیسٹ کے بعد مریم نواز کو ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جارہی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی اس انداز میں جیل واپسی پہلے سے بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے حس حکمران محمد نوازشریف کی صحت کی خرابی سے سبق حاصل نہیں کر رہے، یہ آمرانہ، فسطائی افسوسناک رویہ ہے۔

مزیدپڑھیں: ڈاکٹرز نے نواز شریف کے خون کی ٹیسٹ رپورٹس غیرتسلی بخش قرار دے دیں

قبل ازیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز نے والد سے ملاقات کے لیے باقاعدہ درخواست دی جس پر انہیں پے رول پر ہسپتال جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف جس ہسپتال میں چاہیں وہاں علاج کرانے کے لیے تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025