• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وہ عالمی ریکارڈ جو پاکستانی و بھارتی نوجوان توڑتے، بناتے رہتے ہیں

شائع October 23, 2019
پاکستانی نوجوان احسن قیوم نے پینسل کی نوک سے زنجیر کی کڑیاں بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا—فوٹو: احسن قیوم انسٹاگرام
پاکستانی نوجوان احسن قیوم نے پینسل کی نوک سے زنجیر کی کڑیاں بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا—فوٹو: احسن قیوم انسٹاگرام

دنیا میں بننے والے تمام ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو جسے کبھی توڑا نہ گیا ہو۔

دنیا کے متعدد ممالک کے ایسے ریکارڈز ہیں جنہیں ان کے حریف ممالک نے توڑا اور ایک ایسا ہی عالمی ریکارڈ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی و بھارتی نوجوان بھی توڑتے اور بناتے آ رہے ہیں۔

پینسل کی نوک سے ’زنجیر‘ بنانے کا ایک ایسا ریکارڈ ہے جو گزشتہ 10 ماہ سے پاکستانی و بھارتی نوجوان توڑتے اور بناتے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان آرٹسٹ احسن قیوم نے پینسل کی نوک سے زنجیر بنانے کا عالمی ریکارڈ بناکر بھارتی نوجوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

احسن قیوم نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی ہے—فوٹو: احسن قیم فیس بک
احسن قیوم نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی ہے—فوٹو: احسن قیم فیس بک

احسن قیوم نے پینسل کی نوک سے زنجیر کی 75 کڑیاں بنا کر بھارتی نوجوان کا ریکارڈ توڑا۔

پاکستانی نوجوان سے قبل بھارتی ریاست کرناٹکا کے 32 سالہ سریندرا نے رواں برس ستمبر میں نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا ریکارڈ توڑا تھا۔

بھارتی نوجوان سریندرا نے ستمبر 2019 میں ریکارڈ بنایا تھا—فوٹو: دی نیوز منٹ
بھارتی نوجوان سریندرا نے ستمبر 2019 میں ریکارڈ بنایا تھا—فوٹو: دی نیوز منٹ

بھارتی نوجوان نے پینسل کی نوک سے 58 زنجیر کی کڑیاں بنا کر رواں برس کے آغاز میں ہی عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی آرٹسٹ عبدالبصیر کا ریکارڈ توڑا تھا۔

عبدالبصیر کا تعلق بھی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا اور انہوں نے پینسل کی نوک سے 50 زنجیر کی کڑیاں بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

عبدالبصیر سے قبل یہ ریکارڈ ایک بھارتی نوجوان کے پاس تھا اور یوں اس منفرد ریکارڈ کے توڑنے اور بنانے کا سلسلہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان اور بھارت کے نوجوان کے درمیان چل رہا ہے۔

پینسل کی نوک سے زنجیر کی کڑیاں بنانے کے اس عالمی ریکارڈ کو پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹ نوجوانوں کے درمیان ٹیلنٹ کی خاموش سرد جنگ کہا جا سکتا ہے جو اپنے ممالک کا نام روشن کرنے کے لیے ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے میں مصروف ہیں۔

پینسل کی نوک سے زنجیر کی 75 کڑیاں بنا کر نیا ریکارڈ بنانے والے پاکستانی نوجوان احسن قیوم اگرچہ اس وقت لاہور میں رہائش پذیر ہیں، تاہم ان کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے ہی ہے۔

احسن قیوم نے پینسل سے زنجیر کی کڑیاں بنانے سمیت دیگر آرٹ کے نمونے بھی تیار کیے ہیں —فوٹو: احسن قیوم انسٹاگرام
احسن قیوم نے پینسل سے زنجیر کی کڑیاں بنانے سمیت دیگر آرٹ کے نمونے بھی تیار کیے ہیں —فوٹو: احسن قیوم انسٹاگرام

احسن قیوم اگرچہ اب ایک پبلشنگ ہاؤس میں ملازمت کرتے ہیں، تاہم انہوں نے محض 7 ہزار روپے کی تنخواہ پر جوتوں کی دکان پر بھی کام کیا۔

احسن قیوم اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں اور ان کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے۔

احسن قیوم نے ایف اے کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ نہ صرف پینسل کی نوک سے زنجیر کی کڑیاں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ وہ پینسل کی مدد سے آرٹ کے اعلیٰ نمونے بھی تخلیق کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

iftikhar ahmed Oct 24, 2019 08:40am
بہت خوب

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024