• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹویوٹا کی دلچسپ الیکٹرک گاڑی

شائع October 20, 2019
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا عام طور پر چھوٹی گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی مگر اس کی نئی الٹرا کامپیکٹ الیکٹرک گاڑی ضرور لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے گی۔

اس گاڑی کو آئندہ ہفتے ٹوکیو موٹر شو میں متعارف کرایا جارہا ہے اور الٹرا کامپیکٹ سے کمپنی کا مطلب بہت، بہت چھوٹا ہونا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی شہروں کی مصروف شاہراﺅں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے جو ہر عمر کے افراد کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرسکے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ 2 نشستوں کی گاڑی ہے جو خاص طور پر مختصر فاصلے کے سفر کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اور کمپنی کی جانب سے جب مختصر فاصلے پر زور دیا جاتا ہے تو اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ گاڑی سنگل چارج پر 37 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مجموعی طور پر 62 میل تک ہی سفر کرسکتی ہے۔

بنیادی طور پر یہ گاڑی جاپان میں بزرگ افراد کی بڑھتی آبادی کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ گھروں سے کچھ دور اپنے روزمرہ کے کام کرسکیں۔

اس گاڑی کا ایک کانسیپٹ ماڈل بھی تیار کیا گیا ہے جو کاروباری اداروں کے لیے ہے جو کہ ایک موبائل آفس کے طور پر بھی کام کرسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس کا کمرشل ماڈل آئندہ سال کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ کانسیپٹ ماڈل بھی ٹوکیو موٹر شو میں رکھا جائے گا مگر اس کی فروخت کے بارے میں کمپنی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اس شو میں سوزوکی کی جانب سے بھی چند کانسیپٹ گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

ان میں سے ایک گاڑی جدت و قدامت کے امتزاج کے ساتھ ہے جسے واکو اسپاﺅ کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسری منفرد ڈیزائن کی ہنارے ہے۔

سوزوکی واکو اسپاﺅ نامی کانسیپٹ گاڑی میں ماضی کی گاڑیوں سے متاثر باڈی دی گئی ہے جو کہ 1960 کی دہائی کی سوزوکی فرنٹی سے متاثر لگتی ہے مگر نئی گاڑی میں کچھ نئے اضافے بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب ہنارے باکسی وین کانسیپٹ گاڑی ہے جس کی باڈی کافی بڑی نظر آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024