• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع October 19, 2019

برطانوی شاہی جوڑے کا 5 روزہ دورہ پاکستان میڈیا کی خبروں میں رہا، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران جوڑے نے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے روایتی ملبوسات میں نظر آئیں اور ان کے اس انداز نے سب کا دل جیت لیا۔

واضح رہے کہ سوزن کیلی کا کیٹ کے اسٹائل کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران ڈچز آف کیمبرج پاکستانی ثقافت سے متاثر ملبوسات کو آزما کر دیکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے لیے کیٹ مڈلٹن شہزادی ڈیانا سے متاثر ہوں گی مگر یہ احتیاط بھی کریں گی کہ مکمل نقل نہ کریں۔

وہ کیٹ مڈلٹن کے فیشن پر کام کرنے والی ویب سائٹ WhatKateWore.com کی ایڈیٹر اور بانی ہیں۔

یہاں کیٹ کے دورہ پاکستان کے دوران اپنائے گئے انداز کی تصاویر مندرجہ ذیل ہیں:

رواں ماہ 14 اکتوبر کو جب کیٹ پاکستان پہنچیں تو انہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، ان کا یہ لباس شہزادی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے موقع پر پہنے گئے لباس سے بہت زیادہ ملتا جلتا تھا، ان کا یہ لباس برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکرنے تیار کیا تھا۔

دورے کے دوسرے روز شہزادی کیٹ نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے متاثر لباس میں نظر آئیں۔

اسی روز کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کے یادگار پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عشائیے میں بھی شرکت کی تھی جس دوران وہ سرخ لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

کیٹ مڈلٹن کے دوسرے روز کے نیلے رنگ کے لباس کا ڈیزائن صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر ماہین خان نے تیار کیا، جن کے تیار کردہ مشرقی لباس برطانیہ بھر میں مشہور ہیں۔

دورے کے تیسرے روز شہزادی صوبہ خیبرپختونخوا و شمالی علاقہ جات گئیں، اس دوران انہیں روایتی ٹوپی پہنائی گئی، ساتھ ہی شال کا تحفہ بھی دیا گیا۔

دورے کے چوتھے روز کیٹ لاہور پہنچی جہاں انہوں نے گل آحمد آئیڈیاز کے کڑھائی والے لباس کا انتخاب کیا جو سادہ ہونے کے باوجود پروقار تھا۔

اسی روز کیٹ نے شاہی مسجد کا دورہ بھی کیا، جب وہ پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کی جانب سے ڈیزائن کردہ لباس میں نظر آئیں۔

دورے کے آخری دن کیٹ مڈلٹن نے برانڈ اعلان کے سفید شلوار قمیض کا انتخاب کیا جس پر سیاہ دھاگے سے کڑھائی کی گئی تھی۔

دورے کے آخری روز واپس برطانیہ روانگی کے وقت کیٹ سفید اور سیاہ لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

آپ کو کون سا انداز سب سے زیادہ پسند آیا کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ (فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر)

تبصرے (9) بند ہیں

imran shah Oct 19, 2019 03:39pm
Shazazdi k Sary andaz he khobsort thy . In k any say pakistan ka image bhtr hoa hay
Muhammad SHAKEEL AHMAD Oct 19, 2019 03:40pm
اسلام و علیکم! سر سب سے پہلے تو میں داد دوں گا فوٹو گرافر کو جس نے اتنی خوبصورتی سے ان تصاویر کو کیمرہ کی زینت بنایا ۔میری نظر میں سب سے اچھے لباس مجھے دو لگے نیلا اور سبز جس میں شہزادی بہت خوبصورت اور اچھی لگیں ۔وہ ان لباس میں پاکستانی نظر آ رہی تھیں ۔ (شکیل)
Muhammad SHAKEEL AHMAD Oct 19, 2019 03:40pm
اسلام و علیکم! سر سب سے پہلے تو میں داد دوں گا فوٹو گرافر کو جس نے اتنی خوبصورتی سے ان تصاویر کو کیمرہ کی زینت بنایا ۔میری نظر میں سب سے اچھے لباس مجھے دو لگے نیلا اور سبز جس میں شہزادی بہت خوبصورت اور اچھی لگیں ۔وہ ان لباس میں پاکستانی نظر آ رہی تھیں ۔ (شکیل)
Sadaqat Ali Soomro Oct 19, 2019 05:36pm
I liked Gul Ahmed suit the the best. Beautiful queen with beautiful nature.
honorable Oct 19, 2019 05:49pm
the clothes in pic No. 5 and 6 are awesome
شاہد حسن Oct 19, 2019 10:40pm
ماہین خٰان کے تیارہ کردہ گرین لباس اور دوپٹے میں بہت زیادہ اچھی نظر آئیں، ویسے شہزادہ کا ہر انداز شاہانہ تھا۔۔۔
ch Abdul Majid Oct 20, 2019 12:40am
She is beautifull, smart and young self. every pakistani dress is wonderfull. she know self, that wich, when and how, she will use dress. she havegood choice. BLUE WAS THE BEST.
Zee malik Oct 20, 2019 09:02am
Sub me he khubsorat lag rahi hai
Esha Noor Oct 20, 2019 11:07am
Gul Ahmad is the best