• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’پردے میں رہنے دو‘ احسن خان کی نئی مصالحہ فلم

شائع October 17, 2019
پردے میں رہنے دو کی دوسری کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا —فوٹو: انسٹاگرام
پردے میں رہنے دو کی دوسری کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا —فوٹو: انسٹاگرام

اداکار احسن خان 2 سال قبل رومانٹک مصالحہ فلم ’چھپن چھپائی‘ میں شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیے تھے اور اب ان کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک اور فلم میں دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ احسن خان نے ایک اور رومانٹک مصالحہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ سائن کرلی ہے جس کی جلد ہی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

احسن خان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی اور آنے والے دنوں میں فلم کی دیگر کاسٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

احسن خان کے مطابق ’پردے میں رہنے دو‘ کی کہانی بھی ’چھپن چھپائی‘ کی کہانی لکھنے والے محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات زید شیخ دیں گے۔

انہوں نے فلم کی کہانی پر زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’پردے میں رہنے دو‘ 100 فیصد انٹرٹینمنٹ مصالحہ فلم ہوگی لیکن امکان ہے کہ اس میں رومانس کا بھی تڑکا شامل کیا جائے گا۔

احسن خان نے مزید انکشاف کیا کہ اگرچہ ’پردے میں رہنے دو‘ مصالحہ فلم ہوگی، تاہم اس فلم کے ذریعے ایک اہم سماجی مسئلے کو اجاگر کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اس فلم کی کہانی اچھی لگی اور انہوں نے فلم سائن کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن خان کی فلم فلم ’چھپن چھپائی‘ میں نیلم منیر کا کردار کیا ہے؟

اداکار کے مطابق تاحال فلم کی دیگر کاسٹ فائنل نہیں ہوئی اور فلم کی ٹیم مختلف اداکاروں سے رابطے میں ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں ٹیم دیگر کاسٹ کا اعلان بھی کرے گی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند دن قبل ہی ’پردے میں رہنے دو‘ میں کام کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

چھپن چھپائی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی —اسکرین شاٹ
چھپن چھپائی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی —اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں ’پردے میں رہنے دو‘ کے علاوہ بھی دیگر فلموں کی پیش کش تھی لیکن انہوں نے فلم کی کہانی و ڈائلاگز کی وجہ سے اس فلم کو سائن کیا۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم دیگر کاسٹ کا اعلان کرنے سمیت فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بھی میڈیا کو مطلع کرے گا۔

خیال رہے کہ احسن خان کی کامیڈی مصالحہ فلم ’چھپن چھپائی‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور فلم نے اچھی کمائی کی تھی۔

’چھپن چھپائی‘ میں ان کے ساتھ نیلم منیر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024