• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عائشہ عمر کے بعد سمیع خان بھی 'کاف کنگنا' کے دفاع میں سامنے آگئے

شائع October 17, 2019
فلم 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'کاف کنگنا' پر ٹریلر جاری ہونے کے بعد سے ہی شدید تنقید کی جارہی ہے۔

فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی عائشہ عمر نے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریلر کو دیکھ کر فلم کا نتیجہ نکالنا غلط ہے۔

اور اب کاف کنگنا کے دو اور اداکاروں نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایشال فیاض کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'آپ صرف ایک ٹریلر کو دیکھ کر پوری فلم کا نتیجہ نہیں نکال سکتے، پہلے فلم دیکھیں اور پھر کوئی فیصلہ کریں، ٹریلر تو بس فلم کی ایک جھلک ہوتی ہے، سب فلم دیکھنے کے بعد اس پر کمنٹ کریں تو بہتر ہے'۔

اپنے کردار کے حوالے سے ایشال کا کہنا تھا کہ 'میں نے بالکل منفرد انداز اپنایا ہے، زیادہ تر لوگ میرا کردار دیکھ کر مجھے پہچانیں گے ہی نہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، اس کا نام کنگنا ہے، وہ بہت مضبوط اور باہمت لڑکی ہے، وہ اپنی فیملی کے سپورٹ کے لیے ہمیشہ کھڑی ہوتی ہے، فلم کی شوٹنگ کرنے میں مجھے بےحد مزح آیا'۔

مزید پڑھیں: صرف ٹریلر دیکھ کر پوری فلم کو ناپسند کرنا غلط ہے، عائشہ عمر

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے سمیع خان کا کہنا تھا کہ 'میں علی مصطفیٰ نامی پاکستانی لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں، جو تعلیم یافتہ ہے اور اس کا تعلق ایک بہترین خاندان سے ہے'۔

ٹریلر پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے سمیع خان نے کہا کہ 'فلم ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس کا آغاز 1947 سے ہوا اور پھر اس میں آج کا دور دکھایا جائے گا جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوگی، ایک پاکستانی ہوتے ہوئے میرا فرض ہے کہ میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاؤں اور اگر یہی ہم اپنی فلم میں کریں تو پھر مسئلہ کیا ہے؟'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہر کیس کی اپنی رائے ہوتی ہے، لیکن کبھی کبھی ٹریلرز بہت شاندار ہوتے لیکن فلمز اچھی نہیں چلتی، اسکرپٹ سب سے اہم ہے، پہلے فلم کو سینما میں جاکر دیکھیں اور پھر رائے دیں، اس وقت تنقید بھی سنی جائے گی'۔

اس فلم کی ہدایات خلیل الرحمٰن قمر نے دی ہے جو رواں سال 25 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024