چکن پکانے سے پہلے دھونا کیوں خطرناک ہے؟
کبھی بھی چکن کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے کی غلطی نہ کریں۔
یہ وہ بات ہے جو نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یو ایس ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ (یو ایس ڈی اے)کی تحقیق میں بتائی گئی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ چکن کے گوشت کو دھونا جراثیموں کی آلودگی اور غذا سے ہونے والے امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ گوشت کو دھو کر وہ بیکٹریا کو ختم کرہے ہیں یا گوشت کو محفوظ بنارہے ہیں، مگر بیکٹریا کی کچھ مقدار اتنی مضبوطی سے گوشت سے جڑی ہوتی ہے کہ اسے کئی بار دھونے پر ختم کرنا ممکن نہیں۔
تحقیق کے مطابق ہوسکتا ہے کہ دیگر بیکٹریا دھلنے پر بہہت جائیں مگر یہ بھی ضروری نہیں کہ کوئی اچھی خبر ہو۔
چکن کے گوشت میں ہیضہ، بخار اور مسلز اکڑنے کا باعث بننے والے بیکٹریا Campylobacter موجود ہوتاہ ے جبکہ اس میں سالمونیلا اور دیگر بیکٹریا بھی ہوتے ہیں۔
محققین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب آپ گوشت دھونے کے لیے پانی کی دھار مارتے ہیں تو ہاتھوں یا سنک میں جراثیموں کے اجتماع اور امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس خطرے کو گوشت کو بغیر دھوئے پکا کر کم کیا جاسکتا ہے۔
گوشت کو دھونے سے کچن کے مختلف حصوں میں جراثیموں کی مقدار بڑھنے سے غذا سے ہونے والے امراض کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور گوشت کو براہ راست برتن میں ڈال کر پکالینا چاہیے۔
درحقیقت چکن کے گوشت کو 165 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت یا یوں کہہ لیں تیز آنچ پر پکانا اس میں موجود بیکٹریا کو مار دیتا ہے۔
یو ایس ڈی اے کی طبیٹیم کا کہنا تھا کہ بھوننا یا ابالنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے بس جو بھی کریں وہ تیز آنچ پر کریں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ چکن یا گائے کے گوشت کو پکانے کے دوران ہاتھوں کو زیادہ دھوئیں۔