• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

برطانوی شاہی جوڑے کی اسلام آباد میں مصروفیات

شائع October 16, 2019

برطانیہ کے شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے 5 روزہ دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد میں آج مصروف ترین دن گزارا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے تھےنورخان ایئربیس پہنچا تھا، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور دیگر حکام نے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا تھا جبکہ بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے تھے۔

ان کے دورے کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوا تھا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے دورے کے دوسرے دن کا آغاز برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول یونیورسٹی کالونی اسلام آباد کا دورہ کر کے کیا تھا اور ’ٹیچ فار پاکستان‘ مہم کے اثرات کا جائزہ لیا تھا۔

جس کے بعد وہ اسلام آباد میں ٹریل 5 کے مقام پر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

بعد ازاں انہوں نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جس میں شاہی جوڑے کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور دیگر سفارتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

رات کو اسلام آباد میں قومی یادگار پر برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان تھامس ڈریو کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت بھی کی جہاں وہ رکشے میں پہنچے۔

برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان تھامس ڈریو کے عشائیے میں شرکت کے لیے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن رکشے میں یادگار پاکستان پہنچے — فوٹو: اے ایف پی
برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان تھامس ڈریو کے عشائیے میں شرکت کے لیے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن رکشے میں یادگار پاکستان پہنچے — فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ولیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی — فوٹو: رائٹرز
شہزادہ ولیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی — فوٹو: رائٹرز
وزیر اعظم ہاؤس آمد پر عمران خان نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم ہاؤس آمد پر عمران خان نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر شہزادہ ولیم نے عمران خان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ — فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر شہزادہ ولیم نے عمران خان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ — فوٹو: اے پی پی
شاہی جوڑے نے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقاتی کی — فوٹو: پی آئی ڈی
شاہی جوڑے نے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقاتی کی — فوٹو: پی آئی ڈی
شاہی جوڑے کو اسکول کی اساتذہ نے بریفنگ دی — فوٹو: اے پی
شاہی جوڑے کو اسکول کی اساتذہ نے بریفنگ دی — فوٹو: اے پی
برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کا دورہ کیا — فوٹو: اے پی پی
برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کا دورہ کیا — فوٹو: اے پی پی
شاہی جوڑے نے اسکول کے بچوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائی — فوٹو: اے پی پی
شاہی جوڑے نے اسکول کے بچوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائی — فوٹو: اے پی پی
شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان آئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان آئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
شاہی جوڑے کا ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی
شاہی جوڑے کا ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی