• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راڈار ٹیکنالوجی سے لیس گوگل کے نئے پکسل فونز

شائع October 15, 2019
گوگل پکسل 4 — فوٹو بشکریہ گوگل
گوگل پکسل 4 — فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنے نئے اسمارٹ فونز پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ وہ اسمارٹ فونز ہیں جس کے بارے میں سب کچھ پہلے سے ہی لیک ہوچکا تھا اور اب نیویارک میں ایک ایونٹ کے باقاعدہ طور پر اسے متعارف کرادیا گیا۔

گوگل پکسل 4 میں 5.7 انچ اور پکسل 4 ایکس ایل 6.3 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جو کہ اسکرولنگ اور گیمنگ کا تجربہ بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فون ان لاک کرنے کے آئی فون جیسا فیس آئی جیسا فیچر بھی دیا جارہا ہے جبکہ ایک فیچر موشن سنس ہے جس کی بدولت آپ متعدد فیچرز فون کی اسکرین کو چھوئے بغیر کچھ دور سے ہاتھ کی حرکت سے بھی استعمال کرسکیں گے۔

درحقیقت یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پکسل فور سیریز کے فونز میں راڈار موجود ہے جو کہ کمپنی کے 2015 کے پراجیکٹ سولی کا حصہ ہے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے نئی طرز کے راڈار سنسرز فون میں دیئے ہیں جو ہاتھوں کی حرکت کو مانیٹر کرکے ڈیوائس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ آپ ہوا میں کلائی کی مدد سے فون کو بھی ریسیو کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس چپ کی بدولت فیس ان لاک کا وقت بھی ڈرامائی حد تک کم ہوگیا ہے۔

پکسل 4 میں 2800 ایم اے ایچ جبکہ 4 ایکس ایل میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، آل ویز آن نوٹیفکیشن اور ایک خاص فیچر لائیو ٹرانسکرائب آڈیو ریکارڈنگ ہے جو ریکارڈنگ کے دوران ہی ٹرانسکرائب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو پکسل سیریز کے فونز کیمرا سسٹم کی وجہ سے ہی زیادہ جانے جاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

پہلی بار گوگل نے پکسل سیریز کے فونز میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا ہے جبکہ فرنٹ پر ایک کیمرا ہے۔

بیک کیمرا سیٹ ایپ چوکور شکل کے ڈبے میں ایل ای ڈی لائٹ، مائیکروفون اور 2 لینسز موجود ہیں اور دونوں فونز میں کیمرا سیٹ اپ ایک جیسا ہی ہے۔

یعنی مین کیمرا 16 میگا پکسل لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 2.4 آپرچر ، ہائیبرڈ او آئی ایس اور 52 ڈگری فیلڈ آف ویو موجود ہے جبکہ دوسرا کیمرا 12.2 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ہے جس میں ایف 1.7 آپرچر اور 77 ڈگری فیلڈ آف ویو ہے۔

گوگل کا کیمروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ دونوں لینس گوگل الگورتھم نو ہاﺅ سے لیس ہے جو زومنگ کے حوالے سے مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ گوگل نائٹ سائٹ کی بدولت رات کو ستاروں کی تصاویر بھی لی جاسکتی ہے اور یہ ایسا فیچر ہے جو آج تک کسی اسمارٹ فون میں نہیں دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

جہاں تک ویڈیو کی بات ہے تو دونوں کیمروں سے 1080p ویڈیو 30، 60 یا 120 فریم فی سیکنڈ پر بنائی جاسکتی ہے۔

فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

پکسل فور کے 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب گوگل پکسل 4 ایکس ایل کے 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 899 ڈالرز (ایک لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے اور یہ دونوں فونز پری آرڈر میں دستیاب ہے اور 21 اکتوبر سے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024