• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایپل 399 ڈالرز کا آئی فون متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع October 14, 2019
2016 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل
2016 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون 1، 11 پرو اور 11 پرو میکس متعارف کرائے تھے اور انہیں لوگوں کی جانب سے سراہا بھی گیا، مگر ان کی قیمتیں 700 سے 11 سو ڈالرز کے درمیان ہیں، یعنی انہیں سستے فونز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مگر ایپل کی جانب سے بہت جلد ایک نیا سستا فلیگ شپ آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ میں ایپل کے اندرونی حلقوں کی تفصیلات سامنے لانے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے سستا آئی فون ایس ای 2 متعارف کرائے جائے گا جس کی قیمت 399 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

منگ چی کیو کچھ ہفتے پہلے یہ بھی بتاچکے ہیں کہ آئی فون ایس ای 2 کو 2020 کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل نے 2016 میں جب اوریجنل آئی فون ایس ایس متعارف کرایا تھا تو اس کی قیمت بھی 399 ڈالرز رکھی گئی تھی جو کہ آئی فون 5 ایس جیسا تھا۔

اس کے مقابلے میں آئی فون ایس ای 2 دیکھنے میں 2017 کے آئی فون 8 جیسا ہوگا مگر فیچرز کے لحاظ سے وہ آئی فون 11 کے قریب ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 2 میں آئی فون 11 سیریز والا اے 13 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ 3 جی بی ریم کے ساتھ اسپیس گرے، ریڈ اور سلور رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ ایپل کی جانب سے انٹری لیول آئی فون متعارف کرانے کی تیسری کوشش ہوگی، اس سے قبل 2013 میں آئی فون 5 سی پیش کیا گیا تھا جو کہ پلاسٹک کیسنگ میں آئی فون 5 ایس کا سستا متبادل تھا۔

اس کے بعد 2016 میں آئی فون ایس سامنے آیا جو مہنگے آئی فونز خریدنے سے گریز کرنے والے صارفین کو اپنی جانب لانے کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ نیا آئی فون ایس ای ان لوگوں کے لیے بھی بہترین ہوگا جو اس وقت آئی فون سکس استعمال کررہے ہیں مگر اس میں نیا آئی او ایس 13 آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہیں کرسکتے کیونکہ آئی فون 6 سکس ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز ہی ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم سپورٹ دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024