• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خفیہ راز دوسروں کو بتانے پر فٹ بالرز کی بیویوں میں جھگڑا

شائع October 10, 2019
فٹ بالرز کی بیویاں ماضی میں دوست بھی رہ چکی ہیں —فوٹو: شٹر اسٹاک/ اے ایف پی
فٹ بالرز کی بیویاں ماضی میں دوست بھی رہ چکی ہیں —فوٹو: شٹر اسٹاک/ اے ایف پی

عین ممکن ہے کہ کسی کا انتہائی خاص دوست ہی ان کے انتہائی خفیہ راز دوسروں کو بتاکر اسے بدنام کر رہا ہو اور اس کی تازہ مثال انگلینڈ کے سابق نیشنل فٹ بالرز کی بیویوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گئی۔

انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑیوں 32 سالہ جیمی واردے اور 33 سالہ وائنی رونے کی بیویوں نے ایک دوسرے کے خفیہ راز میڈیا کے سامنے عیاں کرنے پر سوشل میڈیا پر لڑ پڑیں۔

امریکی نشریاتی ادارے’سی این این‘ کے مطابق اس جھگڑے کا آغاز کھلاڑی وائنی رونے کی 33 سالہ بیوی کلین رونے نے کیا، جنہوں نے ایک ٹوئٹ میں دوسرے فٹ بالر کی بیوی پر سنگین الزامات لگائے۔

کلین رونے نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ فٹ بالر جیمی واردے کی بیوی ربیکا وارے ان کے راز معروف برطانوی اخبار ’دی سن‘ کو پیسوں کے عوض فروخت کرتی رہی۔

کلین رونے نے اپنی ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ ربیکا وارے نے ان کے انتہائی خفیہ اور اہم رازوں کو بھی ’دی سن‘ کو فروخت کیا اور اخبار والے ان کی نجی زندگی پر مصالحہ دار خبریں شائع کرتے رہے۔

فٹ بالر وانی رونے کی بیوی کلین رونے کے مطابق ان کی معلومات فروخت کی گئی—فوٹو: انسٹاگرام
فٹ بالر وانی رونے کی بیوی کلین رونے کے مطابق ان کی معلومات فروخت کی گئی—فوٹو: انسٹاگرام

فٹ بالر کی بیوی نے لکھا کہ وہ اپنے خفیہ راز میڈیا میں آنے پر پریشان رہیں اور انہیں سمجھ نہیں آر رہا تھا کہ یہ سب کیسے ہو رہا ہے، کیوں کہ وہ ان رازوں سے متعلق صرف اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ذکر کرتی تھیں۔

کلین رونے نے لکھا کہ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام انسٹاگرام فالوؤرز کو انسٹاگرام اسٹوری میں بلاک کردیا، تاہم انہوں نے ربیکا واردے کو بلاک نہیں کیا۔

کلین رونے نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ جب انہوں سب فالوؤرز کو بلاک کیا تو انہوں نے انسٹاگرام پر جھوٹی معلومات دینا شروع کی جو صرف اور صرف ربیکا واردے دیکھتی تھیں، جس کے بعد اسی معلومات پر ’دی سن‘ اخبار میں خبر شائع ہوتی تھی۔

کلین رونے کے مطابق میری نجی معلومات انسٹاگرام اسٹوریز سے لے کر فروخت کی گئی —فوٹو: انسٹاگرام
کلین رونے کے مطابق میری نجی معلومات انسٹاگرام اسٹوریز سے لے کر فروخت کی گئی —فوٹو: انسٹاگرام

کلین رونے کے مطابق وہ سمجھ گئیں کہ ان کی تمام نجی اور اہم معلومات کو کس خاتون نے فروخت کیا اور آخر میں انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ربیکا وارنے کا نام لکھا۔

تاہم جلد ہی ربیکا وارنے نے بھی ان کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ متعدد بار ہیک ہوا۔

دوسرے فٹ بالر کی اہلیہ ربیکا وارے نے اپنی صفائی میں لکھا کہ کلین رونے کو غلط فہمی ہوئی ہے اور انہوں نے ان پر ایک ایسے وقت میں سنگین الزامات لگائے جب وہ حمل سے ہیں۔

ربیکا وارنے نے اپنی صفائی میں مزید لکھا کہ انہیں پیسوں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ اتنی غیر ذمہ دار ہیں کہ کسی خاتون کی نجی اور خفیہ معلومات کو فروخت کرے۔

فٹ بالر جیمی واردے کی اہلیہ نے دوسری خاتون کے الزامات مسترد کردیے—فوٹو: انسٹاگرام
فٹ بالر جیمی واردے کی اہلیہ نے دوسری خاتون کے الزامات مسترد کردیے—فوٹو: انسٹاگرام

سی این این کے مطابق جب ’دی سن‘ سے فٹ بالر کی اہلیہ کی خبروں کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو اخبار کی انتطامیہ نے بتایا کہ ہر خبر شائع ہونے سے قبل فٹ بالر کی اہلیہ سے شیئر کی جاتی تھی اور ان کے نمائندے سے مؤقف لیا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ 32 سالہ جیمی واردے اور 33 سالہ وائنی رونے انگلینڈ کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں ایک ساتھ کھیلتے تھے لیکن اب دونوں نجی فٹ بال کلبز کے لیے کھیلتے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے ٹیم میں کھیلتے وقت ان کی بیویاں ان کے ساتھ ہوتی تھیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کی بیویوں کی خبریں اور تصاویر میڈیا کی زینت بنتی رہتی تھیں۔

تاہم اب دونوں کے درمیان ایک دوسرے کی معلومات میڈیا کو خفیہ طور پر فراہم کرنے کے معاملے پر تنازع سامنے آیا ہے اور تاحال اس معاملے میں ان کے شوہروں نے کوئی بیان نہیں دیا۔

ربیکا وارے کے مطابق مجھے دوسروں کی ذاتی معلومات فروخت کرنے میں کوئی غرض نہیں —فوٹو: انسٹاگرام
ربیکا وارے کے مطابق مجھے دوسروں کی ذاتی معلومات فروخت کرنے میں کوئی غرض نہیں —فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024