• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنک ڈے پر سری لنکا کا وائٹ واش

شائع October 9, 2019 اپ ڈیٹ October 11, 2019

سری لنکا نے تیسرے ٹی20 میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے کامیابی حاصل کر کے عالمی نمبر ایک پاکستان کے خلاف کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ڈیبیو کرنے والے اوشادا فرنینڈو کی 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 147 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

جواب میں حارث سہیل کی نصف سنچری کے باوجود قومی ٹیم 134 رنز ہی بنا سکی اور سری لنکا نے میچ اور سیریز اپنے نام کر لیا۔

میچ میں فتح کے بعد سری لنکن ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی کا دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ گروپ فوٹو—فوٹو: اے ایف پی

میچ کو بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سری لنکن کپتان کو گلابی ربن لگا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے محمد عامر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے— فوٹو: اے ایف پی

شائقین کرکٹ نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کا جشن منایا اور تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی

اوشادا فرنینڈو نے 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 78 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان اننگز کی پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم نے سست بیٹنگ کی جس کے سبب درکار رن ریٹ بڑھتا چلا گیا، انہوں نے 32 گیندوں پر 27 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

حارث سہیل نے 52 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس کے لیے انہوں نے 50گیندوں کا سہارا لیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے بعد سری لنکن ٹیم نے میدان کا چکر لگایا اور سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی