• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی قریشی کو ’زندگی تماشا‘ میں کردار کیسے ملا؟

شائع October 7, 2019
علی قریشی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
علی قریشی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے کامیاب ہدایت کار سرمد کھوسٹ اس وقت اپنی فلم 'زندگی تماشا' کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے حال ہی میں سامنے آئے ٹیزرز اور ٹریلر سب کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس فلم میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، ایمان سلیمان اور علی قریشی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

فلم کے ٹریلر میں کاسٹ کے کام کو خوب سراہا بھی گیا جبکہ علی قریشی کی اداکاری کو بھی پسند کیا جارہا ہے جن کی یہ ڈیبیو فلم ہوگی۔

ماڈل علی قریشی نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں سرمد کھوسٹ کی فلم میں یہ کردار کیسے ملا۔

علی قریشی کا کہنا تھا کہ 'میں اس فلم میں دانش نام کے لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں جس کا تعلق لاہور سے ہے، وہ ایک متوسط ​​طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، جو ایک محبت کرنے والا شوہر ہے'۔

اداکار کے مطابق 'فلم میں میری اہلیہ کی فیملی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آتا ہے، جس کے بعد میں اپنی بیوی اور اس کے گھر والوں کا سپورٹ کروں گا، اس فلم کی کہانی ایک لاہور کی فیملی پر ہے، میرے سسر ایک مشہور نعت خواں ہیں، جو کچھ ایسا کرتے ہیں جسے ہماری سوسائٹی میں پسند نہیں کیا جاتا'۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیز سے قبل ’زندگی تماشا‘ عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

لیکن ماڈل علی قریشی کو فلم میں یہ کردار ملا کیسے؟

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'سرمد کھوسٹ نے میری تصویر فیس بک پر دیکھی اور پھر مجھ سے رابطہ کرنے کو کہا، میں نے چند دن بعد ان کا میسج پڑھا اور پھر اپنا نمبر شیئر کیا'۔

علی کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے کردار کے لیے اوڈیشن دیا، انہوں نے مجھے ایک اسکرپٹ دیا تھا جو اس فلم کا نہیں تھا، پھر ایک ہفتے بعد مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ سرمد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اس کردار کے لیے پسند کیا گیا ہوں جس کے بعد مجھے پوری کہانی سنائی'۔

خیال رہے کہ زندگی تماشا کی کہانی نرمل بانو نے تحریر کی جبکہ اس کی پروڈکشن کنول کھوسٹ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پوسٹر جاری

سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے علی قریشی کا کہنا تھا کہ 'میرے لیے یہ تجربہ شاندار تھا، میں چار سال سے ماڈلنگ کررہا ہوں، اداکاری اور ماڈلنگ دو بہت الگ فیلڈز ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں کیمرے کے ساتھ اداکاری کررہا ہوں، لیکن میں نے سرمد سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے، میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا'۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب میں ہوئی جبکہ اسے دو زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔

فلم زندگی تماشا کی ریلیز تاریخ کا تو تاحال اعلان نہیں کیا گیا البتہ علی قریشی نے دعویٰ کیا کہ فلم چند ماہ میں ریلیز ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024