• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عراق: حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی

شائع October 5, 2019

عراقی حکومت کی جانب سے دارالحکومت بغداد سے کرفیو ہٹانے کے باوجود مظاہروں میں مزید شدت آگئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 93 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یکم اکتوبر کو عراق میں بے روزگاری، کرپشن کے خلاف اور حکومت کی تبدیلی کے مطالبے پر شروع ہونے والے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔

عراق کے بااثر مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے بھی مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحالبوسی نے معاملے پر سیشن کی صدارت سے قبل مظاہرین کی حمایت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کی آواز سنائی جارہی ہے’۔

عراقی حکومت کے خلاف احتجاج میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ساتھ سیاست دانوں کے کردار پر بھی تنقید کی۔

بے روزگاری، کرپشن کےخلاف اور حکومت کی تبدیلی کے مطالبے پر شروع ہونے والے احتجاج میں شدت آگئی ہے — فوٹو: اے ایف پی

بغداد میں مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والا ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے — فوٹو: اے پی

مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی

حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز آنسو گیس استعمال کر رہی ہے — فوٹو: اے پی

مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے — فوٹو: اے پی

مظاہروں کے دوران تصام سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کے عزیز صدمے سے رو رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

تصادم میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کا جسد خاکی لے جایا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

بغداد کے تحریر اسکوائر پر مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے سڑک بند کر رکھی ہے — فوٹو: اے پی

تحریر اسکوائر پر مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کیلئے فورسز کے اہلکار جمع ہیں — فوٹو: اے ایف پی